سَلَامُ ﷲِ وَسَلَامُ مَلَائِكَتِہِ الْمُقَرَّبِیْنَ
سلام ہو خدا کا اور سلام ہو اس کے مقرب فرشتوں کا
Karbala
سَلَامُ ﷲِ وَسَلَامُ مَلَائِكَتِہِ الْمُقَرَّبِیْنَ
سلام ہو خدا کا اور سلام ہو اس کے مقرب فرشتوں کا
وَٲَنْبِیَائِہِ الْمُرْسَلِیْنَ، وَعِبَادِہِ الصَّالِحِیْنَ
اس کے بھیجے ہوئے نبیوں کا، اس کے نیک بندوں کا
وَجَمِیْعِ الشُّھَدَاءِ وَالصِّدِّیْقِیْنَ
اور تمام شہیدوں اور صدیقوں کا سلام ہو
وَالزَّاكِیَاتُ الطَّیِّبَاتُ فِیْمَا تَغْتَدِیْ وَتَرُوْحُ
اور بہترین رحمتیں ہوں ہر صبح اور ہر شام
عَلَیْكَ یَابْنَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
آپ پر اے امیر المؤمنینؑ کے نور چشم
ٲَشْھَدُ لَكَ بِالتَّسْلِیْمِ وَالتَّصْدِیْقِ وَالْوَفَاءِ
میں گواہی دیتا ہوں آپ کی اس اطاعت، تائید وفاداری
وَالنَّصِیْحَۃِ لِخَلَفِ النَّبِیِّ الْمُرْسَلِ
اور خیر خواہی پر جو آپ نے نبئ اکرمؐ کے جانشین سے کی ہے
وَالسِّبْطِ الْمُنْتَجَبِ وَالدَّلِیْلِ الْعَالِمِ
کہ جو نیک اصل نواسے، صاحب علم رہبر،
وَالْوَصِیِّ الْمُبَلِّغِ وَالْمَظْلُوْمِ الْمُھْتَضَمِ
تبلیغ کرنے والے قائم مقام اور وہ ستم دیدہ ہیں جن کو تنگ کیا گیا
فَجَزَاكَ ﷲُ عَنْ رَسُوْلِہٖ وَعَنْ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
پس خدا جزا دے آپ کو اپنے رسولؐ کی طرف سے، امیر المؤمنینؑ کی طرف سے
وَعَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ صَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْھِمْ
اور حسنؑ و حسینؑ کی طرف سے، ان سب پر خدا کی رحمتیں ہوں
ٲَفْضَلَ الْجَزَاءِ بِمَا صَبَرْتَ
آپ کو بہترین جزا دے کہ آپ نے صبر کیا،
وَاحْتَسَبْتَ وَٲَعَنْتَ
خیر خواہی کی اور مدد و نصرت کی
فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ
کیا ہی اچھا ہے آپ کا انجام
لَعَنَ ﷲُ مَنْ قَتَلَكَ
خدا لعنت کرے آپ کے قاتل پر
وَلَعَنَ ﷲ مَنْ جَھِلَ حَقَّكَ وَاسْتَخَفَّ بِحُرْمَتِكَ
خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کا حق نہ پہچانا اور آپ کی بے احترامی کی
وَلَعَنَ ﷲُ مَنْ حَالَ بَیْنَكَ وَبَیْنَ مَاءِ الْفُرَاتِ
خدا لعنت کرے اس پر جو آپ کے اور فرات کے پانی کے درمیان رکاوٹ بنا
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ قُتِلْتَ مَظْلُوْمًا
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ مظلومی میں قتل ہوئے
وَٲَنَّ ﷲَ مُنْجِزٌ لَكُمْ مَا وَعَدَكُمْ
اور خدا آپ کو وہ جزا دے گا جس کا آپ لوگوں سے وعدہ کیا ہے
جِئْتُكَ یَابْنَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
آپ کے ہاں آیا ہوں اے امیر المؤمنینؑ کے فرزند
وَافِدًا اِلَیْكُمْ وَقَلْبِیْ مُسَلِّمٌ لَكُمْ وَتَابِعٌ
آپ کا مہمان ہوں، میرا دل آپ کے حوالے اور تابع ہے
وَٲَنَا لَكُمْ تَابِعٌ، وَنُصْرَتِیْ لَكُمْ مُعَدَّۃٌ
اور میں آپ کا پیروکار ہوں، میں آپ کی نصرت پر آمادہ ہوں
حَتّٰی یَحْكُمَ ﷲُ وَھُوَ خَیْرُ الْحَاكِمِیْنَ
یہاں تک کہ خدا فیصلہ کرے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے
فَمَعَكُمْ مَعَكُمْ لَا مَعَ عَدُوِّكُمْ
آپ کے ساتھ ہوں، آپ کے ساتھ، نہ کہ آپ کے دشمن کے ساتھ
اِنِّیْ بِكُمْ وَبِاِیَابِكُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
بے شک میں آپ پر اور آپ کے واپس آنے پر ایمان رکھتا ہوں
وَبِمَنْ خَالَفَكُمْ وَقَتَلَكُمْ مِنَ الْكَافِرِیْنَ
اور آپ کے مخالف اور آپ کے قاتل سے میرا کوئی تعلق نہیں
قَتَلَ ﷲُ ٲُمَّۃً قَتَلَتْكُمْ بِالْاَیْدِیْ وَالْاَلْسُنِ۔
خدا قتل کرے اس گروہ کو جس نے ہاتھ اور زبان سے آپ کے ساتھ جنگ کی۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ
سلام ہو آپ پر کہ آپ خدا کے پارسا بندے ہیں
الْمُطِیْعُ لِلّٰہِ وَلِرَسُوْلِہٖ وَلِاَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
آپ اللہ کے اطاعت گذار ہیں اس کے رسولؐ کے اور امیر المؤمنینؑ کے
وَالْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْھِمْ وَسَلَّمَ
اور حسنؑ و حسینؑ کے، خدا ان پر رحمت کرے اور درود بھیجے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں ہوں
وَمَغْفِرَتُہٗ وَرِضْوَانُہٗ وَعَلٰی رُوْحِكَ وَبَدَنِكَ
اس کی بخشش اور خوشنودی حاصل ہو، آپ کی روح اور بدن پر رحمت ہو
ٲَشْھَدُ وَٲُشْھِدُ ﷲَ
میں گواہی دیتا ہوں اور خدا کو گواہ بناتا ہوں
ٲَنَّكَ مَضَیْتَ عَلٰی مَا مَضٰی بِہِ الْبَدْرِیُّوْنَ
کہ آپ نے اس مقصد کیلئے جان دی جس کے لیے شہدائے بدر نے جانیں دیں
وَالْمُجَاھِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ ﷲِ
اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے والے مجاہدوں نے جانیں دیں
الْمُنَاصِحُوْنَ لَہٗ فِیْ جِھَادِ ٲَعْدَائِہٖ
وہ اس کے دشمنوں سے لڑنے میں مخلص
الْمُبَالِغُوْنَ فِیْ نُصْرَۃِ ٲَوْلِیَائِہٖ
اس کے حامیوں کی مدد کرنے میں آگے
الذَّابُّوْنَ عَنْ ٲَحِبَّائِہٖ
اور اس کے دوستوں کا دفاع کرتے تھے
فَجَزَاكَ ﷲُ ٲَفْضَلَ الْجَزَاءِ
پس خدا آپ کو جزا دے، بہترین جزا
وَٲَكْثَرَ الْجَزَاءِ، وَٲَوْفَرَ الْجَزَاءِ
بہت زیادہ جزا، فراواں تر جزا
وَٲَوْفٰی جَزَاءِ ٲَحَدٍ مِمَّنْ وَفٰی بِبَیْعَتِہٖ
اور کامل تر جزا دے جو اس شخص کو دی جس نے اس کی بیعت کا حق ادا کیا
وَاسْتَجَابَ لَہٗ دَعْوَتَہٗ، وَٲَطَاعَ وُلَاۃَ ٲَمْرِہٖ۔
اس کے بلانے پرحاضر ہوا اور اس کے صاحبان امر کی اطاعت کی
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ قَدْ بَالَغْتَ فِی النَّصِیْحَۃِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے دلی طور پر پوری طرح خیر خواہی کی
وَٲَعْطَیْتَ غَایَۃَ الْمَجْھُوْدِ
اور اس میں اپنی انتہائی کوشش سے کام لیا
فَبَعَثَكَ ﷲُ فِی الشُّھَدَاءِ
لہٰذا خدا نے آپ کو شہیدوں میں جگہ دی
وَجَعَلَ رُوْحَكَ مَعَ ٲَرْوَاحِ السُّعَدَاءِ
آپ کی روح کو خوش بختوں کی روحوں کے ساتھ رکھا
وَٲَعْطَاكَ مِنْ جِنَانِہٖ ٲَفْسَحَھَا مَنْزِلًا وَٲَفْضَلَھَا غُرَفًا
اور آپ کو اپنی جنت میں سب سے بڑا محل عطا کیا اور بلند تر بالا خانہ
وَرَفَعَ ذِكْرَكَ فِیْ عِلِّیِّیْنَ
نیز اس نے مقام علیین میں آپ کو شہرت بخشی
وَحَشَرَكَ مَعَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ
اور میدان حشر میں آپ کو ساتھ رکھے گا نبیوں، صدیقوں،
وَالشُّھَدَاءِ وَالصَّالِحِیْنَ وَحَسُنَ ٲُولٰئِكَ رَفِیْقًا۔
شہیدوں اور نیکوکاروں کے، اور وہ لوگ کیسے اچھے ساتھی ہیں
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ لَمْ تَھِنْ وَلَمْ تَنْكُلْ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نہ ہمت ہاری نہ پیٹھ دکھائی
وَٲَنَّكَ مَضَیْتَ عَلٰی بَصِیْرَۃٍ مِنْ ٲَمْرِكَ
اور بے شک آپ اپنے عمل کا شعور رکھتے ہوئے گامزن رہے
مُقْتَدِیًا بِالصَّالِحِیْنَ وَمُتَّبِعًا لِلنَّبِیِّیْنَ
اس میں آپ نیکوکاروں کی پیروی اور نبیوں کی اتباع کر رہے تھے
فَجَمَعَ ﷲُ بَیْنَنَا وَبَیْنَكَ وَبَیْنَ رَسُوْلِہٖ وَٲَوْلِیَائِہٖ
پس خدا ہمیں آپ کے ساتھ اور اپنے رسولؐ اور اپنے ولیوں کے ساتھ جمع کرے
فِیْ مَنَازِلِ الْمُخْبِتِیْنَ، فَاِنَّہٗ ٲَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ۔
اہل حق کی منزلوں میں کہ وہ سب سے زیادہ رحم والا ہے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل کر
وَلَا تَدَعْ لِیْ فِیْ ھٰذَا الْمَكَانِ الْمُكَرَّمِ
اور اب میرا کوئی گناہ نہ رہنے دے اس عز و شرف والے مقام
وَالْمَشْھَدِ الْمُعَظَّمِ ذَنْبًا اِلَّا غَفَرْتَہٗ
اور محترم زیارت گاہ میں کہ تو نے اسے نہ بخش دیا ہو
وَلَا ھَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَہٗ
کوئی اندیشہ نہ ہو کہ اسے دور نہ کر دیا ہو
وَلَا مَرَضًا اِلَّا شَفَیْتَہٗ
کوئی بیماری نہ ہو کہ اس سے صحت یاب نہ کر دیا ہو
وَلَا عَیْبًا اِلَّا سَتَرْتَہٗ
کوئی عیب نہ ہو کہ اسے ڈھانپ نہ لیا ہو
وَلَا رِزْقًا اِلَّا بَسَطْتَہٗ
کوئی رزق نہ ہو کہ تو نے اسے بڑھا نہ دیا ہو
وَلَا خَوْفًا اِلَّا اٰمَنْتَہٗ
کوئی خوف نہ ہو اس سے امن نہ دیا ہو
وَلَا شَمْلًا اِلَّا جَمَعْتَہٗ
کوئی پریشانی نہ ہو کہ اسے مٹانہ دیا ہو
وَلَا غَائِبًا اِلَّا حَفِظْتَہٗ وَٲَدْنَیْتَہٗ
کوئی غائب نہ ہو کہ تو اس پر نظر نہ رکھے اور قریب نہ کیے ہو
وَلَا حَاجَۃً مِنْ حَوَائِجِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃ ِ
اور دنیا و آخرت کی حاجتوں میں کوئی حاجت نہ ہو
لَكَ فِیْھَا رِضًى وَلِیَ فِیْھَا صَلَاحٌ
کہ جس میں تیری خوشنودی اور میرے لیے مفید ہو
اِلَّا قَضَیْتَہَا یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
مگر یہ کہ تو اسے بر لائے، اے سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَاالْفَضْلِ الْعَبَّاسَ ابْنَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
آپ پر سلام ہو اے ابا الفضل عباسؑ فرزند امیر المؤمنینؑ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ سَیِّدِ الْوَصِیِّیْنَ
آپ پر سلام ہو اے سردار اوصیاء کے فرزند
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ ٲَوَّل الْقَوْمِ اِسْلَامًا
سلام ہو آپ پر اے اس کے فرزند جو اسلام لانے میں امت سے اول،
وَٲَقْدَمِھِمْ اِیْمَانًا، وَٲَقْوَمِھِمْ بِدِیْنِ ﷲِ
ایمان میں سے ان سے مقدم، دین خدا میں ان سے بڑھ کر ثابت قدم
وَٲَحْوَطِھِمْ عَلَی الْاِسْلَامِ۔
اور اسلام کی ان سے زیادہ حفاظت کرنے والے تھے
ٲَشْھَدُ لَقَدْ نَصَحْتَ لِلّٰہِ وَلِرَسُوْلِہٖ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خیر خواہی کی خدا کی اور اس کے رسولؐ کی
وَلِاَخِیْكَ، فَنِعْمَ الْاَخُ الْمُوَاسِیْ
اور اپنے برادر حسینؑ کی، پس آپ بڑے ہی ہمدرد بھائی تھے
فَلَعَنَ ﷲُ ٲُمَّۃً قَتَلَتْكَ
خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپ کو قتل کیا
وَلَعَنَ ﷲُ ٲُمَّۃً ظَلَمَتْكَ
خدا کی لعنت ہو اس گروہ پرجس نے آپ پر ستم ڈھایا
وَلَعَنَ ﷲُ ٲُمَّۃً اسْتَحَلَّتْ مِنْكَ الْمَحَارِمَ
اور خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپ کی بے احترامی کو جائز سمجھا
وَانْتَھَكَتْ حُرْمَۃَ الْاِسْلَامِ
اور اسلام کی حرمت کو بھی پامال کیا
فَنِعْمَ الصَّابِرُ الْمُجَاھِدُ الْمُحَامِی النَّاصِرُ
پس وہ کیسے صابر جہاد کرنے والے، حمایت کرنے والے، نصرت کرنے والے
وَالْاَخُ الدَّافِعُ عَنْ ٲَخِیْہِ
اور اپنے بھائی کی طرف سے لڑنے والے اچھے بھائی تھے
الْمُجِیْبُ اِلٰی طَاعَۃِ رَبِّہٖ
وہ اپنے پروردگار کی فرمانبرداری پر آمادہ،
الرَّاغِبُ فِیْمَا زَھِدَ فِیْہِ غَیْرُہٗ
اس عمل کے شائق جس سے دوسروں نے منہ موڑا اور محروم رہے
مِنَ الثَّوَابِ الْجَزِیْلِ، وَالثَّنَاءِ الْجَمِیْلِ
(ایسے عمل جو) بڑے اجر و ثواب اور تعریف و توصیف والے۔
وَٲَلْحَقَكَ ﷲُ بِدَرَجَۃِ اٰبَائِكَ فِیْ جَنَّاتِ النَّعِیْمِ
خدا آپ کو ان بزرگوں کے مقام پر پہنچائے نعمتوں بھری جنت میں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ تَعَرَّضْتُ لِزِیَارَۃِ ٲَوْلِیَائِكَ
اے معبود! بے شک میں تیرے ولیوں کی زیارت کو آیا
رَغْبَۃً فِیْ ثَوَابِكَ
تیرے ہاں سے ملنے والے ثواب کے شوق میں
وَرَجَاءً لِمَغْفِرَتِكَ وَجَزِیْلِ اِحْسَانِكَ
تیری طرف سے بخشش کی امید اور تیرے عظیم احسان کی خواہش سے
فٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہِ الطَّاھِرِیْنَ
پس سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ محمدؐ اور ان کی پاکیزہ آلؑ پر رحمت فرما
وَٲَنْ تَجْعَلَ رِزْقِیْ بِھِمْ دَارًّا، وَعَیْشِیْ بِھِمْ قَارًّا
نیز یہ کہ ان کے واسطے سے میرا رزق بڑھا دے، ان کے ذریعے میری زندگی برقرار رکھ
وَزِیَارَتِیْ بِھِمْ مَقْبُوْلَۃً، وَحَیَاتِیْ بِھِمْ طَیِّبَۃً
میری یہ زیارت قبول کر، میری حیات میں پاکیزگی پیدا فرما
وَٲَدْرِجْنِیْ اِدْرَاجَ الْمُكْرَمِیْنَ
اور مجھ کو عزت والوں کے مقام پر پہنچا دے
وَاجْعَلْنِیْ مِمَّنْ یَنْقَلِبُ
مجھے ان لوگوں میں رکھ جو واپس ہوئے ہیں
مِنْ زِیَارَۃِ مَشَاھِدِ ٲَحِبَّائِكَ مُفْلِحًا مُنْجِحًا
تیرے دوستوں کے مشاہد کی زیارت سے فلاح و کامرانی کے ساتھ
قَدِ اسْتَوْجَبَ غُفْرَانَ الذُّنُوْبِ
جب ان کے گناہوں کی بخشش واجب،
وَسَتْرَ الْعُیُوْبِ وَكَشْفَ الْكُرُوْبِ
ان کے عیب پوشیدہ اور مصیبتیں دور کر دی جاتی ہیں
اِنَّكَ ٲَھْلُ التَّقْوٰی وَٲَھْلُ الْمَغْفِرَۃِ۔
بے شک تو بچانے والا اور بخشنے والا ہے۔
ٲَسْتَوْدِعُكَ ﷲَ وَٲَسْتَرْعِیْكَ وَٲَقْرَٲُ عَلَیْكَ السَّلَامَ
آپ کو سپرد خدا کرتا ہوں آپ کا التفاف چاہتا ہوں اور آپ کو سلام کہتا ہوں
اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِرَسُوْلِہٖ وَبِكِتَابِہٖ
ہمارا ایمان ہے خدا پر، اس کے رسولؐ پر، اس کی کتاب پر
وَبِمَا جَاءَ بِہٖ مِنْ عِنْدِ ﷲِ
اور جو کچھ خدا کی طرف سے ان پر نازل ہوا
اَللّٰھُمَّ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاھِدِیْنَ
پس اے معبود! ہمیں گواہی دینے والوں میں لکھ دے
اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْہُ اٰخِرَ الْعَھْدِ مِنْ زِیَارَتِیْ
اے معبود! میری اس زیارت کو آخری زیارت قرار نہ دے
قَبْرَ ابْنِ ٲَخِیْ رَسُوْلِكَ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
جو میں نے تیرے رسولؐ کے بھائی کے فرزند پر کی ہے
وَارْزُقْنِیْ زِیَارَتَہٗ ٲَبَدًا مَا ٲَبْقَیْتَنِیْ
جب تک تو مجھے زندہ رکھے اس قبر کی زیارت نصیب کرتے رہنا
وَاحْشُرْنِیْ مَعَہٗ وَمَعَ اٰبَائِہٖ فِی الْجِنَانِ
اور مجھے ان کے اور ان کے بزرگوں کے ساتھ جنت میں رکھنا
وَعَرِّفْ بَیْنِیْ وَبَیْنَہٗ وَبَیْنَ رَسُوْلِكَ وَٲَوْلِیَائِكَ
میرے اور ان کے درمیان اور اپنے رسولؐ اور اپنے دوستوں کے درمیان جان پہچان کرا دینا
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
اے معبود! محمدؐ و آل محمدپر رحمت فرما
وَتَوَفَّنِیْ عَلَی الْاِیْمَانِ بِكَ وَالتَّصْدِیْقِ بِرَسُوْلِكَ
اور اس وقت جب میری موت واقع ہو تجھ پر ایمان اور تیرے رسولؐ پر عقیدہ
وَالْوِلَایَۃِ لِعَلِیِّ بْنِ ٲَبِیْ طَالِبٍ وَالْاَئِمَّۃِ مِنْ وُلْدِہٖ
اور میرا یقین ہو علیؑ بن ابی طالبؑ کی ولایت پر اور ان کی اولاد سے ائمہؑ کی ولایت پر، ان سب پر سلام ہو
وَالْبَرَائَۃِ مِنْ عَدُوِّھِمْ
اور ان کے دشمنوں سے میرا کوئی واسطہ نہ ہو
فَاِنِّیْ قَدْ رَضِیْتُ یَا رَبِّیْ بِذٰلِكَ
پس میں یقیناً راضی ہوں اے میرے رب اس صورت میں
وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ۔
اور خدا محمدؐ و آل محمدؐ پررحمت فرمائے۔
Text source: Mafatih al-Jinan Urdu — duas.co. Please consult a qualified scholar for religious guidance.