اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ خَرَجْتُ مِنْ مَنْزِلِیْ ٲَبْغِیْ فَضْلَكَ
اے اللہ! بے شک میں اپنے گھر سے نکلا ہوں، تیرے فضل کا طالب ہوں
Najaf
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ خَرَجْتُ مِنْ مَنْزِلِیْ ٲَبْغِیْ فَضْلَكَ
اے اللہ! بے شک میں اپنے گھر سے نکلا ہوں، تیرے فضل کا طالب ہوں
وَٲَزُوْرُ وَصِیَّ نَبِیِّكَ صَلَوَاتُكَ عَلَیْھِمَا۔
اور تیرے نبیؐ کے وصیؑ کی زیارت کو آیا ہوں، تیری رحمت ہو دونوں پر
اَللّٰھُمَّ فَیَسِّرْ ذٰلِكَ لِیْ، وَسَبِّبِ الْمَزَارَ لَہٗ
اے اللہ تو اسے میرے لئے آسان بنا، یہ زیارت نصیب فرما
وَاخْلُفْنِیْ فِیْ عَاقِبَتِیْ وَحُزَانَتِیْ بِٲَحْسَنِ الْخِلَافَۃِ
اور میرے بعد میرے کاموں اور میرے گھر والوں کا بہترین نگران بن
یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
الْحَمْدُ ﷲِ، وَسُبْحَانَ ﷲِ، وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ۔
حمد خدا کے لئے ہے، پاک تر ہے خدا، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔
اَللّٰهُ ٲَكْبَرُ اَللّٰهُ ٲَكْبَرُ ٲَھْلَ الْكِبْرِیَاءِ وَالْمَجْدِ وَالْعَظَمَۃِ
اللہ بزرگ تر ہے، اللہ بزرگ تر ہے کہ وہ بہت بڑی بڑائی کا مالک ہے، بڑی شان اور بزرگی والا ہے
ﷲُ ٲَكْبَرُ ٲَھْلَ التَّكْبِیْرِ وَالتَّقْدِیْسِ وَالتَّسْبِیْحِ وَالْاٰلَاءِ
اللہ بزرگ تر ہے، وہ بڑائی کیے جانے، پاکیزگی بیان کیے جانے اور یاد کیے جانے کے لائق اور نعمت والا ہے
ﷲُ ٲَكْبَرُ مِمَّا ٲَخَافُ وَٲَحْذَرُ
اللہ بزرگ تر ہے ہر اس چیز سے جس سے میں خائف و ترساں ہوں
ﷲُ ٲَكْبَرُ عِمَادِیْ وَعَلَیْہِ ٲَتَوَكَّلُ
اللہ بزرگ تر ہے جو میرا سہارا ہے اور اس پر بھروسہ کرتا ہوں
ﷲُ ٲَكْبَرُ رَجَائِیْ وَاِلَیْہِ ٲُنِیْبُ
اللہ بزرگ تر ہے اور میری امید ہے، اسی کی طرف پلٹتا ہوں
اَللّٰھُمَّ ٲَنْتَ وَلِیُّ نِعْمَتِیْ، وَالْقَادِرُ عَلٰی طَلِبَتِیْ
اے اللہ! تو ہی مجھے نعمت دینے والا اور میری حاجت بر لانے پر قادر ہے
تَعْلَمُ حَاجَتِیْ وَمَا تُضْمِرُہٗ ھَوَاجِسُ الصُّدُوْرِ وَخَوَاطِرُ النُّفُوْسِ
تو میری حاجت کو جانتا اور سینوں میں چھپی تمناؤں اور دلوں میں گزرنے والے خیالوں سے واقف ہے
فٲَسْٲَلُكَ بِمُحَمَّدٍ الْمُصْطَفَی
پس میں سوال کرتا ہوں تجھ سے محمد مصطفٰیؑ کے واسطے سے
الَّذِیْ قَطَعْتَ بِہٖ حُجَجَ الْمُحْتَجِّیْنَ وَعُذْرَ الْمُعْتَذِرِیْنَ
جن کے ذریعے تو حجت لانے والوں کی دلیل اور عذر کرنے والوں کے عذر قطع کر دیے
وَجَعَلْتَہٗ رَحْمَۃً لِلْعَالَمِیْنَ
اور آنحضرتؐ کو جہانوں کیلئے رحمت قرار دیا
ٲَنْ لَا تَحْرِمَنِیْ ثَوَابَ زِیَارَۃِ وَلِیِّكَ
یہ کہ مجھے محروم نہ فرما اپنے ولیؑ کی زیارت کے ثواب سے
وَٲَخِیْ نَبِیِّكَ ٲَمِیْرِالْمُؤْمِنِیْنَ وَقَصْدَہٗ
اور اپنے نبیؐ کے بھائی امیر المؤمنینؑ کی زیارت اور قصد زیارت کے ثواب سے
وَتَجْعَلَنِیْ مِنْ وَفْدِہِ الصَّالِحِیْنَ وَشِیْعَتِہِ الْمُتَّقِیْنَ
مجھے ان کی بارگاہ میں آنے والے نیکوکاروں اور پرہیز گار پیروکاروں میں قرار دے
بِرَحْمَتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
الْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی مَا اخْتَصَّنِیْ بِہٖ مِنْ طِیْبِ الْمَوْلِدِ
حمد خدا کے لئے ہے اس پر کہ اس نے مجھ کو پاکیزگئ ولادت کا شرف عطا کیا
وَاسْتَخْلَصَنِیْ اِكْرَامًا بِہٖ مِنْ مُوَالَاۃِ الْاَبْرَارِ
اور مجھے ان بزرگواروں سے محبت رکھنے کی عزت بخشی ہے جو نشان فضیلت،
السَّفَرَۃِ الْاَطْھَارِ، وَالْخِیَرَۃِ الْاَعْلَامِ۔
پاکیزہ تر پیغام رساں اور چنے ہوئے نمایاں افراد ہیں
اَللّٰھُمَّ فَتَقَبَّلْ سَعْیِیْ اِلَیْكَ، وَتَضَرُّعِیْ بَیْنَ یَدَیْكَ
اے اللہ! میں نے تیری طرف آنے کی جو کوشش کی اور تیرے حضور جو تضرع و زاری کی ہے اسے قبول فرما
وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ لَا تَخْفٰی عَلَیْكَ
اور میرے گناہ معاف کر دے کہ جو تجھ سے مخفی و پوشیدہ نہیں ہیں
اِنَّكَ ٲَنْتَ ﷲُ الْمَلِكُ الْغَفّارُ۔
بے شک تو وہ اللہ ہے جو بہت بخشنے والا بادشاہ ہے۔
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ھَدَانَا لِھٰذَا
حمد خدا کے لئے ہے جس نے ہمیں راستہ دکھایا
وَمَا كُنَّا لِنَھْتَدِیَ لَوْ لَا ٲَنْ ھَدَانَا ﷲُ
اور اگر وہ رہبری نہ فرماتا تو ہم ہدایت یافتہ نہ ہو سکتے تھے
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ سَیَّرَنِیْ فِیْ بِلَادِہٖ
حمد خدا کے لئے ہے جس نے مجھے شہروں سے گزارا،
وَحَمَلَنِیْ عَلٰی دَوَابِّہٖ، وَطَوٰی لِیَ الْبَعِیْدَ
اپنے چوپایوں پر سواری کرائی، دور کی مسافت طے کرنے کی توفیق دی
وَصَرَفَ عَنِّی الْمَحْذُوْرَ، وَدَفَعَ عَنِّی الْمَكْرُوْہَ
رکاوٹیں رفع فرمائیں اور برائی کو مجھ سے دور رکھا
حَتّٰی ٲَقْدَمَنِیْ حَرَمَ ٲَخِیْ رَسُوْلِہٖ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ۔
یہاں تک کہ میں اس کے رسولؐ کے برادر کی بارگاہ میں پہنچ گیا ہوں۔
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ٲَدْخَلَنِیْ ھٰذِہِ الْبُقْعَۃَ الْمُبَارَكَۃَ
حمد خدا کے لئے ہے جس نے مجھے اس بابرکت پر نور حرم میں داخل کیا
الَّتِیْ بَارَكَ ﷲُ فِیْھَا وَاخْتَارَھَا لِوَصِیِّ نَبِیِّہٖ۔
جسے اللہ نے مبارک بنایا اور اس کو اپنے نبیؐ کے وصیؑ کیلئے پسند کیا
اَللّٰھُمَّ فَاجْعَلْھَا شَاھِدَۃً لِیْ۔
اے معبود ! اس روضہ کو میرا گواہ قرار دے۔
اَللّٰھُمَّ بِبَابِكَ وَقَفْتُ، وَبِفِنَائِكَ نَزَلْتُ
اے معبود! تیرے آستاں پر کھڑا ہوں، تیرے در پر آیا ہوں
وَبِحَبْلِكَ اعْتَصَمْتُ، وَلِرَحْمَتِكَ تَعَرَّضْتُ
تیری رسی پکڑے ہوں، تیری رحمت کا امیدوار ہوں
وَبِوَلِیِّكَ صَلَوَاتُكَ عَلَیْہِ تَوَسَّلْتُ
تیرے ولی کو وسیلہ بنایا ہے، ان پر تیری رحمت ہو
فَاجْعَلْھَا زِیَارَۃً مَقْبُوْلَۃً، وَدُعَاءً مُسْتَجَابًا۔
پس میری اس زیارت کو قبول فرما اور دعائیں سن لے۔
اَللّٰھُمَّ اِنَّ ھٰذَا الْحَرَمَ حَرَمُكَ، وَالْمَقَامَ مَقَامُكَ
اے معبود! بے شک یہ بارگاہ تیری بارگاہ ہے، یہ مقام تیرا مقام ہے
وَٲَنَا ٲَدْخُلُ اِلَیْہِ ٲُنَاجِیْكَ
اور میں اس میں داخل ہوا ہوں میں تجھ سے مناجات کر رہا ہوں
بِمَا ٲَنْتَ ٲَعْلَمُ بِہٖ مِنِّیْ وَمِنْ سِرِّیْ وَنَجْوَایَ
کہ تو مجھ سے زیادہ میرے باطن و راز کو جانتا ہے
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الْحَنَّانِ الْمَنَّانِ الْمُتَطَوِّلِ
حمد خدا کے لئے ہے جو محبت والا، احسان والا، عطا والا ہے
الَّذِیْ مِنْ تَطَوُّلِہٖ سَھَّلَ لِیْ زِیَارَۃَ مَوْلَایَ بِاِحْسَانِہٖ
وہ جس کی عطا یہ ہے کہ اپنے احسان سے میرے مولا کی زیارت مجھ پر آسان کر دی
وَلَمْ یَجْعَلْنِیْ عَنْ زِیَارَتِہٖ مَمْنُوْعًا
اس نے مجھے ان کی زیارت سے باز نہیں رکھا
وَلَا عَنْ وِلَایَتِہٖ مَدْفُوْعًا، بَلْ تَطَوَّلَ وَمَنَحَ۔
اور نہ ان کی ولایت سے دور کیا ہے بلکہ مجھ پر عطا و بخشش کی ہے
اَللّٰھُمَّ كَمَا مَنَنْتَ عَلَیَّ بِمَعْرِفَتِہٖ
اے معبود! جیسے تو نے مجھ پر مولا کی معرفت کا احسان فرمایا ہے
فَاجْعَلْنِیْ مِنْ شِیْعَتِہٖ، وَٲَدْخِلْنِی الْجَنَّۃَ بِشَفَاعَتِہٖ
پس مجھے ان کے شیعوں میں قرار دے اور ان کی شفاعت سے مجھے جنت میں داخل فرما
یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
اے سب سے زیادہ رحم والے۔
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ٲَكْرَمَنِیْ بِمَعْرِفَتِہٖ وَمَعْرِفَۃِ رَسُوْلِہٖ
حمد خدا کیلئے ہے جس نے اپنی معرفت اور اپنے رسولؐ کی معرفت سے مجھے عزت دی
وَمَنْ فَرَضَ عَلَیَّ طَاعَتَہٗ
وہ جس نے اپنی اطاعت مجھ پر واجب ٹھہرائی
رَحْمَۃً مِنْہُ لِیْ وَتَطَوُّلًا مِنْہُ عَلَیَّ
مجھ پر رحمت فرماتے ہوئے اور مجھ پر احسان کرتے ہوئے
وَمَنَّ عَلَیَّ بِالْاِیْمَانِ
اور ایمان دے کر مجھ پر مہربانی فرمائی
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ٲَدْخَلَنِیْ حَرَمَ ٲَخِیْ رَسُوْلِہٖ
حمد اللہ کیلئے ہے جس نے مجھ کو اپنے نبیؐ کے بھائی کے حرم میں داخل کیا
وَٲَرَانِیْہِ فِیْ عَافِیَۃٍ
اور امن کے ساتھ یہ جگہ دکھائی
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَنِیْ مِنْ زُوّارِ قَبْرِ وَصِیِّ رَسُوْلِہٖ
حمد اللہ کے لئے ہے جس نے مجھے وصئ رسولؐ کے روضہ کے زائرین میں قرار دیا
ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمدؐ اس کے بندے و رسولؐ ہیں
جَاءَ بِالْحَقِّ مِنْ عِنْدِ ﷲِ
وہ خدا کی طرف سے حق لے کر آئے ہیں
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ عَلِیًّا عَبْدُ ﷲِ وَٲَخُوْ رَسُوْلِ ﷲِ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ علیؑ خدا کے بندے اور رسولؐ خدا کے بھائی ہیں
ﷲُ ٲَكْبَرُ، ﷲُ ٲَكْبَرُ، ﷲُ ٲَكْبَرُ
اللہ بزرگ تر ہے، اللہ بزرگ تر ہے، اللہ بزرگ تر ہے
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَﷲُ ٲَكْبَرُ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ بزرگ تر ہے
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ھِدَایَتِہٖ
حمد خدا کے لئے ہے کہ جس نے ہدایت دی
وَتَوْفِیْقِہٖ لِمَا دَعَا اِلَیْہِ مِنْ سَبِیْلِہٖ
اور اپنے اس دین کی توفیق دی جس کی طرف اس نے بلایا
اَللّٰھُمَّ اِنَّكَ ٲَفْضَلُ مَقْصُوْدٍ وَٲَكْرَمُ مَٲْتِیٍّ
اے معبود! بے شک تو سب سے بڑا مطلوب اور وہ بہترین ہے جس کے پاس آیا جاتا ہے
وَقَدْ ٲَتَیْتُكَ مُتَقَرِّبًا اِلَیْكَ بِنَبِیِّكَ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ
اور میں تیری خدمت میں حاضر ہوا قرب کے لئے بوسیلہ تیرے نبیؐ کے جو نبئ رحمت ہیں
وَبِٲَخِیْہِ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلِیِّ بْنِ ٲَبِیْ طَالِبٍ عَلَیْھِمَا اَلسَّلَامُ
اور بواسطہ ان کے بھائی امیر المؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ کے، سلام ہو ان دونوں پر
فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَلَا تُخَیِّبْ سَعْیِیْ
پس محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت فرما اور میری یہ کوشش ناکام نہ بنا
وَانْظُرْ اِلَیَّ نَظْرَۃً رَحِیْمَۃً تَنْعَشُنِیْ بِھَا
نظر فرما مجھ پر مہربانی کی نظر کہ جس سے تو مجھے سنبھالا دے
وَاجْعَلْنِیْ عِنْدَكَ وَجِیْھًا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ۔
اور مجھے دنیا و آخرت میں اپنے نزدیک عزت دار اور اپنے مقربین میں قرار دے۔
اَلسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ ﷲِ
سلام ہو خدا کے رسولؐ پر
ٲَمِیْنِ ﷲِ عَلٰی وَحْیِہٖ وَعَزَائِمِ ٲَمْرِہٖ
جو وحئ خدا کے امین، اسرار الہی کے شناسا،
الْخَاتِمِ لِمَا سَبَقَ، وَالْفَاتِحِ لِمَا اسْتُقْبِلَ
نبیوں کے خاتم، علوم آسمانی کے بیان کر نے والے
وَالْمُھَیْمِنِ عَلٰی ذٰلِكَ كُلِّہٖ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
اور تمام تر مادی و روحانی علوم کے نگہبان ہیں، آپ پر اللہ کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں
اَلسَّلَامُ عَلٰی صَاحِبِ السَّكِیْنَۃِ
سلام ہو سکینہ و وقار کے مالک نبیؐ پر
اَلسَّلَامُ عَلَی الْمَدْفُوْنِ بِالْمَدِیْنَۃِ
سلام ہو حضرتؐ پر جو مدینہ میں دفن ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَی الْمَنْصُوْرِ الْمُؤَیَّدِ
سلام ہو نصرت دیئے گئے تائید شدہ نبیؐ پر
اَلسَّلَامُ عَلٰی ٲَبِی الْقَاسِمِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ ﷲِ
سلام ہو ابو القاسم حضرت محمدؐ ابن عبد اللہ پر
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں۔
ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ
اور گواہی دیتا ہوں حضرت محمدؐ اس کے بندہ اور رسولؐ ہیں
جَاءَ بِالْحَقِّ مِنْ عِنْدِہٖ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ
جو اس کی طرف سے حق لے کر آئے اور رسولوں کی تصدیق فرمائی
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُوْلَ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسولؐ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حَبِیْبَ ﷲِ وَخِیَرَتَہٗ مِنْ خَلْقِہٖ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے دوست اور اس کی مخلوق میں اس کے چنے ہوئے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلٰی ٲَمِیْر الْمُؤْمِنِیْنَ عَبْدِ ﷲِ وَٲَخِیْ رَسُوْلِ ﷲِ
سلام ہو امیر المؤمنینؑ پر جو خدا کے بندے اور اس کے رسولؐ کے بھائی ہیں
یَا مَوْلَایَ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
اے میرے آقا، اے مومنوں کے سردار
عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ وَابْنُ ٲَمَتِكَ جَائَكَ
آپ کا غلام، آپ کے غلام اور آپ کی کنیز کا بیٹا آپ کی خدمت میں آیا
مُسْتَجِیْرًا بِذِمَّتِكَ، قَاصِدًا اِلٰی حَرَمِكَ
آپ سے پناہ لینے آپ کے حرم میں حاضر ہوا ہے
مُتَوَجِّھًا اِلٰی مَقَامِكَ، مُتَوَسِّلًا اِلَی ﷲِ تَعَالٰی بِكَ
آپ کے مقام بلند کے ذریعے اللہ کے حضور آپ کو اپنا وسیلہ بنا رہا ہے
ٲَٲَدْخُلُ یَا مَوْلَایَ، ٲَٲَدْخُلُ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
اے میرے آقا کیا میں اندر آ جاؤں؟ اے مومنوں کے سردار کیا میں اندر آ جاؤں؟
ٲَٲَدْخُلُ یَا حُجَّۃَ ﷲِ، ٲَٲَدْخُلُ یَا ٲَمِیْنَ ﷲِ
اے حجت خدا آیا میں اندر آ جاؤں؟ اے امین خدا میں اندر آؤں؟
ٲَٲَدْخُلُ یَا مَلَائِكَۃَ ﷲِ الْمُقِیْمِیْنَ فِیْ ھٰذَا الْمَشْھَدِ
اے خدا کے فرشتو جو اس بارگاہ میں رہتے ہو کیا میں اندر داخل ہو جاؤں؟
یَا مَوْلَایَ ٲَتَٲْذَنُ لِیْ بِالدُّخُوْلِ
اے میرے مولا کیا آپ مجھے اندر آنے کی اجازت دیتے ہیں
ٲَفْضَلَ مَا ٲَذِنْتَ لِاَحَدٍ مِنْ ٲَوْلِیَائِكَ
اس سے بہتر اجازت جو آپ نے اپنے کسی محب کو دی
فَاِنْ لَمْ ٲَكُنْ لَہٗ ٲَھْلًا فَٲَنْتَ ٲَھْلٌ لِذٰلِكَ
پس اگر میں ایسی اجازت ملنے کا اہل نہیں آپ تو یہ اجازت دینے کے اہل ہیں۔
بِسْمِ ﷲِ، وَبِاللّٰهِ، وَفِیْ سَبِیْلِ ﷲِ
خدا کے نام سے، خدا کی ذات سے، خدا کی راہ میں
وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ ﷲِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ۔
اور خدا کے رسولؐ کے دین پر کہ خدا رحمت کرے ان پر اور ان کی آلؑ پر
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَارْحَمْنِیْ وَتُبْ عَلَیَّ
اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، اور میری توبہ قبول کر لے
اِنَّكَ ٲَنْتَ التَّوّابُ الرَّحِیْمُ۔
بے شک تو بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔
اَلسَّلَامُ مِنَ ﷲِ عَلٰی مُحَمَّدٍ رَسُوْلِ ﷲِ
خدا کی طرف سے سلام ہو خدا کے رسول حضرت محمدؐ پر
ٲَمِیْنِ ﷲِ عَلٰی وَحْیِہٖ وَرِسَالَاتِہٖ وَعَزَائِمِ ٲَمْرِہٖ
جو خدا کی وحی اور اس کے پیغاموں اور احکام دین کے امین ہیں
وَمَعْدِنِ الْوَحْیِ وَالتَّنْزِیْلِ
وحی و آیات کے خزینہ دار ہیں
الْخَاتِمِ لِمَا سَبَقَ، وَالْفَاتِحِ لِمَا اسْتُقْبِلَ
نبیوں کے خاتم، علوم آسمانی کے بیان کرنے والے
وَالْمُھَیْمِنِ عَلٰی ذٰلِكَ كُلِّہٖ
اور تمام مادی و روحانی علوم کے محافظ ہیں
الشَّاھِدِ عَلَی الْخَلْقِ، السِّرَاجِ الْمُنِیْرِ
مخلوق پر گواہ و شاہد، روشنی پھیلانے والا چراغ ہیں
وَاَلسَّلَامُ عَلَیْہِ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
سلام ہو آنحضرتؐ پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَٲَھْلِ بَیْتِہِ الْمَظْلُوْمِیْنَ
اے معبود! حضرت محمدؐ اور ان کے اہلبیتؑ پر رحمت نازل فرما جو مظلوم ہیں
ٲَفْضَلَ وَٲَكْمَلَ وَٲَرْفَعَ وَٲَشْرَفَ مَا صَلَّیْتَ
ان پر بہترین، اس سے کامل تر، بلند تر اور بزرگ تر رحمت فرما
عَلٰی ٲَحَدٍ مِنْ ٲَنْبِیَائِكَ وَرُسُلِكَ وَٲَصْفِیَائِكَ۔
جو تو نے اپنے نبیوں، اپنے رسولوں اور اپنے پسند کیے ہوؤں میں سے کسی پر کی ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
اے معبود! مومنوں کے سردار پر رحمت نازل فرما
عَبْدِكَ وَخَیْرِ خَلْقِكَ بَعْدَ نَبِیِّكَ
جو تیرے بندے اور تیرے نبیؐ کے بعد ساری مخلوق میں بہترین
وَٲَخِیْ رَسُوْلِكَ، وَوَصِیِّ حَبِیْبِكَ
تیرے رسولؐ کے بھائی اور تیرے وصی کے حبیب ہیں
الَّذِی انْتَجَبْتَہٗ مِنْ خَلْقِكَ
کہ جن کو تو نے اپنی مخلوق کے درمیان سے چنا
وَالدَّلِیْلِ عَلٰی مَنْ بَعَثْتَہٗ بِرِسَالَاتِكَ
وہ رہنمائی کرتے ہیں اس ہستی کی طرف جسے تو نے اپنا پیغمبر بنایا
وَدَیَّانِ الدِّیْنِ بِعَدْلِكَ
وہ قیامت میں تیرے عدل سے جزا دینے والے
وَفَصْلِ قَضَائِكَ بَیْنَ خَلْقِكَ
اور تیری مخلوق میں انصاف کا فیصلہ کرنے والے ہیں
وَاَلسَّلَامُ عَلَیْہِ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
سلام ہو امیر المؤمنینؑ پر اور خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی الْاَئِمَّۃِ مِنْ وُلْدِہِ
اے معبود! ان ائمہ پر رحمت فرما جو ان کی اولاد سے ہیں
الْقَوَّامِیْنَ بِٲَمْرِكَ مِنْ بَعْدِہٖ
کہ ان کے بعد تیرے امر دین کو قائم رکھنے والے ہیں
الْمُطَھَّرِیْنَ الَّذِیْنَ ارْتَضَیْتَھُمْ
وہ پاک پاکیزہ ہیں جن کو تو نے پسند فرمایا
ٲَنْصَارًا لِدِیْنِكَ وَحَفَظَۃً لِسِرِّكَ
اپنے دین کی نصرت کے لئے، وہ تیرے اسرار کے محافظ،
وَشُھَدَاءَ عَلٰی خَلْقِكَ، وَٲَعْلَامًا لِعِبَادِكَ
تیری مخلوق پر گواہ وشاہد اور تیرے بندوں کے لئے نشان ہدایت ہیں
صَلَوَاتُكَ عَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِیْنَ
تیری رحمتیں ہوں ان سب پر
اَلسَّلَامُ عَلٰی ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلِیِّ بْنِ ٲَبِیْ طَالِبٍ
سلام ہو امیر المؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ پر
وَصِیِّ رَسُوْلِ ﷲِ وَخَلِیْفَتِہٖ
جو رسولؐ خدا کے وصی، ان کے جانشین
وَالْقَائِمِ بِٲَمْرِہٖ مِنْ بَعْدِہٖ
اور ان کے بعد ان کی ذمہ داریاں نبھانے والے
سَیِّدِ الْوَصِیِّیْنَ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
اور اوصیاء کے سردار ہیں، خدا کی رحمت ہو ان پر اور اس کی برکتیں
اَلسَّلَامُ عَلٰی فَاطِمَۃَ بِنْتِ رَسُوْلِ ﷲِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
سلام ہو جناب فاطمہ پر جو خدا کے رسولؐ کی دختر
سَیِّدَۃِ نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ
تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَی الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ
سلام ہو حضرت حسنؑ و حسینؑ پر
سَیِّدَیْ شَبَابِ ٲَھْلِ الْجَنَّۃِ مِنَ الْخَلْقِ ٲَجْمَعِیْنَ
جو دونوں ساری مخلوق میں سے جوانان جنت کے سردار ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَی الْاَئِمَّۃِ الرَّاشِدِیْنَ
سلام ہو ہدایت دینے والے ائمہؑ پر
اَلسَّلَامُ عَلَی الْاَنْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ
سلام ہو تمام نبیوں اور رسولوں پر
اَلسَّلَامُ عَلَی الْاَئِمَّۃِ الْمُسْتَوْدَعِیْنَ
سلام ہو ان ائمہؑ پر جن کو نبوت کی امانتیں دی گئیں
اَلسَّلَامُ عَلٰی خَاصَّۃِ ﷲِ مِنْ خَلْقِہٖ
سلام ہو ان پر جو مخلوق میں سے خاصان خدا ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَی الْمُتَوَسِّمِیْنَ
سلام ہو صاحبان عقل وخرد پر
اَلسَّلَامُ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ الَّذِیْنَ قَامُوْا بِٲَمْرِہٖ
سلام ہو ان مومنوں پر جو حکم خدا پر کاربند ہوئے
وَوَازَرُوْا ٲَوْلِیَاءَ ﷲِ وَخَافُوْا بِخَوْفِھِمْ
خدا کے اولیاء کے مددگار بنے اور ان کے خوف میں خائف ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَی الْمَلَائِكَۃِ الْمُقَرَّبِیْنَ
سلام ہو مقرب بارگاہ فرشتوں پر
اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ ﷲِ الصَّالِحِیْنَ۔
سلام ہو ہم پر اور خدا کے نیک اور خوش کردار بندوں پر۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حَبِیْبَ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے حبیب
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا صَفْوَۃَ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے چنے ہوئے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے ولی
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حُجَّۃَ ﷲِ
سلام ہو آپ پر اے خدا کی حجت
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا اِمَامَ الْھُدٰی
آپ پر سلام ہو اے ہدایت والے امام
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عَلَمَ التُّقٰی
آپ پر سلام ہو اے پرہیز گاری کے نشان
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْوَصِیُّ الْبَرُّ التَّقِیُّ النَّقِیُّ الْوَفِیُّ
آپ پر سلام ہو اے وصی نیک، پرہیزگار، پاکباز اور وفادار
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَا الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ
آپ پر سلام ہو اے حسنؑ و حسینؑ کے والد
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عَمُوْدَ الدِّیْنِ
آپ پر سلام ہو اے دین کے ستون
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا سَیِّدَ الْوَصِیِّیْنَ
آپ پر سلام ہو اے اوصیاء کے سردار
وَٲَمِیْنَ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، وَدَیَّانَ یَوْمِ الدِّیْنِ
جہانوں کے رب کے امانتدار، روز قیامت بحکم خدا جزا دینے والے،
وَخَیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ، وَسَیِّدَ الصِّدِّیْقِیْنَ
مومنوں میں بہترین، صدیقوں کے سردار
وَالصَّفْوَۃَ مِنْ سُلَالَۃِ النَّبِیِّیْنَ
نبیوں کی اولاد میں سے برگزیدہ و پسندیدہ
وَبَابَ حِكْمَۃِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
جہانوں کے رب کی حکمت کے دروازے
وَخَازِنَ وَحْیِہٖ، وَعَیْبَۃَ عِلْمِہٖ
وحئ خدا کے خزینہ دار اور اس کے علم کا ذخیرہ
وَالنَّاصِحَ لِاُمَّۃِ نَبِیِّہٖ، وَالتَّالِیَ لِرَسُوْلِہٖ
نبئ خدا کی امت کے خیر خواہ اور اس کے رسولؐ کے پیروکار
وَالْمُوَاسِیَ لَہٗ بِنَفْسِہٖ، وَالنَّاطِقَ بِحُجَّتِہٖ
اور ان کے جانثار رفیق، ان کی حجت کے بیان کرنے والے
وَالدَّاعِیَ اِلٰی شَرِیْعَتِہٖ، وَالْمَاضِیَ عَلٰی سُنَّتِہٖ۔
ان کی شریعت کی طرف بلانے والے اور ان کی سنت پر چلنے والے۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَشْھَدُ ٲَنَّہٗ قَدْ بَلَّغَ عَنْ رَسُوْلِكَ مَا حُمِّلَ
اے معبود! میں گواہی دیتا ہوں کہ امیر المؤمنینؑ نے تیرے رسولؐ کے علوم بیان فرمائے
وَرَعٰی مَا اسْتُحْفِظَ
اور جو علوم ان کے پاس تھے ان کی نگہداری کی
وَحَفِظَ مَا اسْتُوْدِعَ
جو اسرار ان کے سپرد ہوئے ان کی حفاظت فرمائی
وَحَلَّلَ حَلَالَكَ، وَحَرَّمَ حَرَامَكَ، وَٲَقَامَ ٲَحْكَامَكَ
تیرے حلال کو حلال اور حرام کو حرام قرار دیا، تیرے احکام کو نافذ کیا
وَجَاھَدَ النَّاكِثِیْنَ فِیْ سَبِیْلِكَ
انہوں نے تیری راہ میں جہاد کیا بیعت توڑ دینے والوں
وَالْقَاسِطِیْنَ فِیْ حُكْمِكَ، وَالْمَارِقِیْنَ عَنْ ٲَمْرِكَ
تیرے حکم سے منہ موڑ لینے والوں اور تیرے دین سے نکل جانے والوں سے
صَابِرًا مُحْتَسِبًا لَا تَٲْخُذُہٗ فِیْكَ لَوْمَۃُ لَائِمٍ۔
جس میں صبر و حوصلہ سے کام لیا اور تیرے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی پرواہ نہ کی
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیْہِ ٲَفْضَلَ مَا صَلَّیْتَ
اے اللہ! رحمت فرما حضرت امیرؑ پر بہترین رحمت
عَلٰی ٲَحَدٍ مِنْ ٲَوْلِیَائِكَ وَٲَصْفِیَائِكَ وَٲَوْصِیَاءِ ٲَنْبِیَائِكَ۔
جو تو نے اپنے ولیوں، اپنے برگزیدہ اور اپنے نبیوں کے وصیوں میں سے کسی پر کی ہو
اَللّٰھُمَّ ھٰذَا قَبْرُ وَلِیِّكَ الَّذِیْ فَرَضْتَ طَاعَتَہٗ
اے معبود! یہ تیرے اس ولی کی قبر ہے جس کی اطاعت تو نے واجب کی
وَجَعَلْتَ فِیْ ٲَعْنَاقِ عِبَادِكَ مُبَایَعَتَہٗ
جس کی بیعت کا حلقہ تو نے اپنے بندوں کی گردنوں میں ڈالا
وَخَلِیْفَتِكَ الَّذِیْ بِہٖ تَٲْخُذُ وَتُعْطِیْ
یہ تیرے خلیفہ کی قبر ہے جس کے ذریعے تو اخذ کرتا ہے اور عطا کرتا ہے
وَبِہٖ تُثِیْبُ وَتُعَاقِبُ
وہی تیرے ثواب و عقاب کا معیار ہے
وَقَدْ قَصَدْتُہٗ طَمَعًا لِمَا ٲَعْدَدْتَہٗ لِاَوْلِیَائِكَ
میں نے ان کی زیارت کا قصد کیا اس اجر کی خواہش میں جو تو نے اپنے اولیاء کیلئے رکھا ہے
فَبِعَظِیْمِ قَدْرِہٖ عِنْدَكَ، وَجَلِیْلِ خَطَرِہٖ لَدَیْكَ
پس بواسطہ ان کی بڑی شان اور مرتبہ کے جو تیرے ہاں ہے
وَقُرْبِ مَنْزِلَتِہٖ مِنْكَ
اور ان کو جو تقرب تجھ سے ہے اس کا واسطہ
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت فرما
وَافْعَلْ بِیْ مَا ٲَنْتَ ٲَھْلُہٗ
اور مجھ سے وہ برتاؤ کر جو تیرے شایاں ہے
فَاِنَّكَ ٲَھْلُ الْكَرَمِ وَالْجُوْدِ
کہ یقیناً تو کرم و بخشش والا ہے
وَاَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَوْلَایَ وَعَلٰی ضَجِیْعَیْكَ اٰدَمَ وَنُوْحٍ
اور آپ پر سلام ہو اے میرے آقا اور سلام آپ کے دونوں ساتھیوں آدمؑ اور نوحؑ پر جو آپ کے پہلو میں ہیں
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں۔
یَا مَوْلَایَ اِلَیْكَ وُفُوْدِیْ
اے میرے آقا میں آپ کی بارگاہ میں آیا ہوں
وَبِكَ ٲَتَوَسَّلُ اِلٰی رَبِّیْ فِیْ بُلُوْغِ مَقْصُوْدِیْ
اپنے رب کے حضور آپ کو وسیلہ بنا رہا ہوں کہ میرا مقصد حاصل ہو جائے
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ الْمُتَوَسِّلَ بِكَ غَیْرُ خَائِبٍ
اور گواہی دیتا ہوں کہ آپ کو وسیلہ بنانے والا ناکام نہیں ہوتا
وَالطَّالِبَ بِكَ عَنْ مَعْرِفَۃٍ غَیْرُ مَرْدُوْدٍ اِلَّا بِقَضَاءِ حَوَائِجِہٖ
آپ کے ذریعے طلب کرنے والا بامعرفت حاجات پوری کیے بغیر کبھی نہیں لوٹایا گیا
فَكُنْ لِیْ شَفِیْعًا اِلَی ﷲِ رَبِّكَ وَرَبِّیْ
پس آپ خدا کے حضور میں شفاعت کریں جو آپ کا اور میرا رب ہے
فِیْ قَضَاءِ حَوَائِجِیْ وَتَیْسِیْرِ ٲُمُوْرِیْ
تاکہ میری حاجتیں پوری ہوں میرے کام بن جائیں
وَكَشْفِ شِدَّتِیْ، وَغُفْرَانِ ذَنْبِیْ
میری مشکل حل ہو جائے، میرے گناہ بخشے جائیں
وَسَعَۃِ رِزْقِیْ، وَتَطْوِیْلِ عُمْرِیْ
میرے رزق میں فراوانی ہو، میری زندگی بڑھ جائے
وَاِعْطَاءِ سُؤْلِیْ فِیْ اٰخِرَتِیْ وَدُنْیَایَ۔
اور میری دنیا و آخرت کی تمام حاجات پوری ہو جائیں
اَللّٰھُمَّ الْعَنْ قَتَلَۃَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ۔
اے معبود! امیر المؤمنینؑ کے قاتلوں پر لعنت فرما
اَللّٰھُمَّ الْعَنْ قَتَلَۃَ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ
اے معبود! حسنؑ و حسینؑ کے قاتلوں پر لعنت فرما
اَللّٰھُمَّ الْعَنْ قَتَلَۃَ الْاَئِمَّۃِ
اے معبود! تمام ائمہؑ کے قاتلوں پر لعنت کر
وَعَذِّبْھُمْ عَذَابًا ٲَلِیْمًا لَا تُعَذِّبُہٗ ٲَحَدًا مِنَ الْعَالَمِیْنَ
اور ان کو ایسا دردناک عذاب دے جو تمام جہانوں میں کسی کو نہ دیا ہو
عَذَابًا كَثِیْرًا لَا انْقِطَاعَ لَہٗ وَلَا ٲَجَلَ وَلَا ٲَمَدَ
بہت زیادہ عذاب جو کبھی ختم نہ ہو، نہ اس کی مدت مقرر ہو، نہ کوئی انتہا ہو
بِمَا شَاقُّوْا وُلَاۃَ ٲَمْرِكَ
جیسا کہ انہوں نے تیرے والیان امر کو ستایا
وَٲَعِدَّ لَھُمْ عَذَابًا لَمْ تُحِلَّہٗ بِٲَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ۔
ان کے لئے وہ عذاب مہیا کر جو تو نے مخلوق میں سے کسی پر نہ اتارا ہو
اَللّٰھُمَّ وَٲَدْخِلْ عَلٰی قَتَلَۃِ ٲَنْصَارِ رَسُوْلِكَ
اے معبود! یہ عذاب قاتلان انصار رسولؐ کو بھی دے
وَعَلٰی قَتَلَۃِ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ، وَعَلٰی قَتَلَۃِ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ
اور قاتلان امیر المؤمنینؑ، قاتلان حسنؑ و حسینؑ کو
وَعَلٰی قَتَلَۃِ ٲَنْصَارِ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ
اور قاتلان انصار حسنؑ و حسینؑ کو
وَقَتَلَۃِ مَنْ قُتِلَ فِیْ وِلَایَۃِ اٰلِ مُحَمَّدٍ ٲَجْمَعِیْنَ
اور ان سب کے قاتلوں کو یہ عذاب دے جو ولایت آل محمدؐ کو ماننے کی پاداش میں قتل ہوئے
عَذَابًا ٲَلِیْمًا مُضَاعَفًا فِیْ ٲَسْفَلِ دَرَكٍ مِنَ الْجَحِیْمِ
ان قاتلوں کو سخت عذاب دے جو بڑھتا رہے، دوزخ کے سب سے نچلے طبقے جحیم میں
لَا یُخَفَّفُ عَنْھُمُ الْعَذَابُ وَھُمْ فِیْہِ مُبْلِسُوْنَ مَلْعُوْنُوْنَ
کہ ان کے عذاب میں کبھی کمی نہ آئے اور وہ اس میں مایوس و ملعون ہوں
نَاكِسُوْ رُؤُوْسِھِمْ عِنْدَ رَبِّھِمْ
اپنے رب کے سامنے سر جھکائے ہوئے
قَدْ عَایَنُوا النَّدَامَۃَ وَالْخِزْیَ الطَّوِیْلَ
اپنی پشیمانی اور طویل ذلت کو دیکھتے ہوں
لِقَتْلِھِمْ عِتْرَۃَ ٲَنْبِیَائِكَ وَرُسُلِكَ
کیونکہ انہوں نے قتل کیا تیرے نبیوں اور رسولوں کی اولاد کو
وَٲَتْبَاعَھُمْ مِنْ عِبَادِكَ الصَّالِحِیْنَ۔
اور ان کے ساتھیوں کو جو تیرے نیک بندوں میں سے تھے
اَللّٰھُمَّ الْعَنْھُمْ فِیْ مُسْتَسِرِّ السِّرِّ
اے اللہ! ان پر لعنت کی بوچھاڑ کرتا رہ پوشیدہ طور پر
وَظَاھِرِ الْعَلَانِیَۃِ فِیْ ٲَرْضِكَ وَسَمَائِكَ۔
اور ظاہر طور پر اپنی زمین اور آسمان میں
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِیْ قَدَمَ صِدْقٍ فِیْ ٲَوْلِیَائِكَ
اے معبود ! مجھے اپنے دوستوں کی راہ پر ثابت قدم فرما
وَحَبِّبْ اِلَیَّ مَشَاھِدَھُمْ وَمُسْتَقَرَّھُمْ
اور مجھے ان کی مزاروں اور بارگاہوں کی محبت سے معمور کر دے
حَتّٰی تُلْحِقَنِیْ بِھِمْ
حتیٰ کہ مجھے ان سے ملا دے ا
وَتَجْعَلَنِیْ لَھُمْ تَبَعًا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
ور مجھے دنیا و آخرت میں ان کا تابع قرار دے
یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
اے سب سے زیادہ رحم والے۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَا عَبْدِ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے ابو عبدؑ اللہ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ رَسُوْلِ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے رسولؐ خدا کے فرزند
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
سلام ہو آپ پر اے امیر المؤمنینؑ کے فرزند
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ فَاطِمَۃَ الزَّھْرَاءِ سَیِّدَۃِ نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ
سلام ہو آپ پر اے فاطمہؑ زہرا کے فرزند جو تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَا الْاَئِمَّۃِ الْھَادِیْنَ الْمَھْدِیِّیْنَ
سلام ہو آپ پر اے ان ائمہؑ کے باپ جو ہدایت یافتہ ہدایت دینے والے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا صَرِیْعَ الدَّمْعَۃِ السَّاكِبَۃِ
سلام ہو آپ پر اے وہ مقتول جس کے نام پر آنسو نکلتے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا صَاحِبَ الْمُصِیْبَۃِ الرَّاتِبَۃِ
سلام ہو آپ پر اے لگاتار مصیبت والے مظلوم
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَعَلٰی جَدِّكَ وَٲَبِیْكَ
سلام ہو آپ پر اور آپ کے نانا اور بابا پر
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَعَلٰی ٲُمِّكَ وَٲَخِیْكَ
سلام ہو آپ پر اور آپ کی والدہ پر اور بھائی پر
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَعَلَی الْاَئِمَّۃِ مِنْ ذُرِّیَّتِكَ وَبَنِیْكَ
سلام ہو آپ پر اور ان ائمہؑ پر جو آپ کی ذریت و اولاد میں ہیں
ٲَشْھَدُ لَقَدْ طَیَّبَ ﷲُ بِكَ التُّرَابَ
میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا نے آپ کے خون سے زمین کو پاکیزہ بنایا
وَٲَوْضَحَ بِكَ الْكِتَابَ
آپ کے وجود سے حقیقتِ کتاب واضح فرمائی
وَجَعَلَكَ وَٲَبَاكَ وَجَدَّكَ وَٲَخَاكَ وَبَنِیْكَ عِبْرَۃً لِاُولِی الْاَلْبَابِ
اور آپ کو، آپ کے والد، نانا جان کو، آپ کے بھائی کو اور آپ کے فرزندوں کو صاحبان عقل کے لئے عبرت بنایا
یَابْنَ الْمَیَامِیْنَ الْاَطْیَابِ، التَّالِیْنَ الْكِتَابَ
اے تلاوت قرآن کرنے والے پاکیزہ و مبارک بزرگوں کے فرزند
وَجَّھْتُ سَلَامِیْ اِلَیْكَ، صَلَوَاتُ ﷲِ وَسَلَامُہٗ عَلَیْكَ
میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں آپ پر خدا کی طرف سے درود و سلام ہو
وَجَعَلَ ٲَفْئِدَۃً مِنَ النَّاسِ تَھْوِیْ اِلَیْكَ
اور وہ نیک لوگوں کے دلوں کو آپ کی طرف مائل کرے
مَا خَابَ مَنْ تَمَسَّكَ بِكَ وَلَجَٲَ اِلَیْكَ
آپ سے تعلق رکھنے اور آپ کی پناہ لینے والا کبھی ناکام نہیں ہو گا۔
اَلسَّلَامُ عَلٰی ٲَبِی الْاَئِمَّۃِ
سلام ہو ائمہؑ کے پدر بزرگوار
وَخَلِیْلِ النُّبُوَّۃِ، وَالْمَخْصُوْصِ بِالْأُخُوَّۃِ
مقام نبوت کے خلیل اور پیغمبرؐ کے برادر خاص پر
اَلسَّلَامُ عَلٰی یَعْسُوْبِ الدِّیْنِ وَالْاِیْمَانِ، وَكَلِمَۃِ الرَّحْمٰنِ
سلام ہو دین و ایمان کے سردار اور کلمۂ رحمان پر
اَلسَّلَامُ عَلٰی مِیْزَانِ الْاَعْمَالِ، وَمُقَلِّبِ الْاَحْوَالِ
سلام ہو اعمال کے معیار اور میزان پر جو حالات کو بدل دینے والے،
وَسَیْفِ ذِی الْجَلَالِ، وَسَاقِی السَّلْسَبِیْلِ الزُّلَالِ
صاحب جلال، خدا کی تلوار اور آبِ کوثر و سلسبیل کے ساقی ہیں
اَلسَّلَامُ عَلٰی صَالِحِ الْمُؤْمِنِیْنَ
سلام ہو سب سے بہتر مومن پر
وَوَارِثِ عِلْمِ النَّبِیِّیْنَ، وَالْحَاكِمِ یَوْمَ الدِّیْنِ
جو نبیوں کے علوم کے وارث اور روز جزا میں حکم کرنے والے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلٰی شَجَرَۃِ التَّقْوٰی
سلام ہو ان پر جو تقویٰ کا درخت ہیں
وَسَامِعِ السِّرِّ وَالنَّجْوٰی
راز اور سرگوشی کو سننے والے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلٰی حُجَّۃِ ﷲِ الْبَالِغَۃِ
سلام ہو خدا کی کامل ترین حجت پر
وَنِعْمَتِہِ السَّابِغَۃِ، وَنِقْمَتِہِ الدَّامِغَۃِ
جو اس کی نعمت واسعہ اور اس کی طرف سے سزا دینے والے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَی الصِّرَاطِ الْوَاضِحِ
سلام ہو ان پر جو خدا کا روشن راستہ،
وَالنَّجْمِ اللَّائِحِ، وَالْاِمَامِ النَّاصِحِ
چمکتا ہوا ستارہ، شفقت کرنے والا امام
وَالزِّنَادِ الْقَادِحِ، وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
اور منارۂ نور ہیں۔ ان پر خدا کی رحمت اور برکتیں۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلِیِّ بْنِ ٲَبِیْ طَالِبٍ
اے معبود! رحمت فرما مومنوں کے سردار علیؑ ابن ابی طالبؑ پر
ٲَخِیْ نَبِیِّكَ، وَوَلِیِّہٖ وَنَاصِرِہٖ وَوَصِّیِہٖ وَوَزِیْرِہٖ
جو تیرے نبیؐ کے بھائی، ان کے ولی، ان کے مددگار، ان کے وصی، ان کے وزیر،
وَمُسْتَوْدَعِ عِلْمِہٖ، وَمَوْضِعِ سِرِّہٖ
ان کے علم کے خزینہ دار، ان کے راز داں،
وَبَابِ حِكْمَتِہٖ، وَالنَّاطِقِ بِحُجَّتِہٖ
ان کی حکمت کا دروازہ، ان کی حجت بیان کرنے والے،
وَالدَّاعِیْ اِلٰی شَرِیْعَتِہٖ، وَخَلِیْفَتِہٖ فِیْ ٲُمَّتِہٖ
ان کی شریعت کی طرف بلانے والے، امت میں ان کے قائم مقام اور خلیفہ،
وَمُفَرِّجِ الْكَرْبِ عَنْ وَجْھِہِ
ان سے سختی دور ہٹانے والے
وَقَاصِمِ الْكَفَرَۃِ، وَمُرْغِمِ الْفَجَرَۃِ
کافروں کی کمر توڑنے والے اور فاجروں کو پست کرنے والے
الَّذِیْ جَعَلْتَہٗ مِنْ نَبِیِّكَ بِمَنْزِلَۃِ ھَارُوْنَ مِنْ مُوْسٰی۔
کہ جن کو تو نے اپنے نبیؐ کے ساتھ وہ مرتبہ دیا جو موسیٰ کے ساتھ ہارون کا تھا
اَللّٰھُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاہُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاہُ
اے اللہ! ان کے دوست سے دوستی اور ان کے دشمن سے دشمنی رکھ
وَانْصُرْ مَنْ نَصَرَہٗ، وَاخْذُلْ مَنْ خَذَلَہٗ
جو ان کی مدد کرے اس کی مدد کر، اور چھوڑ دے اس کو جو ان کو چھوڑ دے
وَالْعَنْ مَنْ نَصَبَ لَہٗ مِنَ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ
اور لعنت کر اس پر اولین و آخرین میں سے جو ان کے مقابل آیا
وَصَلِّ عَلَیْہِ ٲَفْضَلَ مَا صَلَّیْتَ عَلٰی ٲَحَدٍ مِنْ ٲَوْصِیَاءِ ٲَنْبِیَائِكَ
اور رحمت فرما حضرت امیرؑ پر وہ بہترین رحمت جو تو نے اپنے نبیوں کے اوصیاء میں سے کسی پر کی ہو
یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
اے جہانوں کے پالنے والے۔
Text source: Mafatih al-Jinan Urdu — duas.co. Please consult a qualified scholar for religious guidance.