اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے ولئ خدا
Kadhimayn
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے ولئ خدا
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حُجَّۃَ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے حجت خدا
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نُوْرَ ﷲِ فِیْ ظُلُمَاتِ الْاَرْضِ
آپ پر سلام ہو کہ آپ زمین کی تاریکیوں میں خدا کا نور ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ رَسُوْلِ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے رسولؐ خدا کے فرزند
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَعَلٰی اٰبَائِكَ
آپ پر سلام ہو اور آپ کے پاکیزہ آباء پر
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَعَلٰی ٲَبْنَائِكَ
آپ پر سلام ہو اور آپ کے فرزندوں پر
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَعَلٰی ٲَوْلِیَائِكَ
آپ پر سلام ہو اور آپ کے اولیاء پر
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ قَدْ ٲَقَمْتَ الصَّلَاۃَ، وَاٰتَیْتَ الزَّكَاۃَ
میں گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دی
وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ
آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اور برے کاموں سے روکا
وَتَلَوْتَ الْكِتَابَ حَقَّ تِلَاوَتِہٖ
آپ نے تلاوت قران کا حق ادا کر دیا
وَجَاھَدْتَ فِی ﷲِ حَقَّ جِہَادِھٖ
آپ نے خدا کے لیے جہاد کیا جو حق جہاد ہے
وَصَبَرْتَ عَلَی الْاَذٰی فِیْ جَنْبِہٖ
اور خدا کی خاطر تکلیفوں پر صبر کرتے رہے
حَتّٰی ٲَتَاكَ الْیَقِیْنُ
یہاں تک کہ شہید ہو گئے
ٲَتَیْتُكَ زَائِرًا، عَارِفًا بِحَقِّكَ
میں آپ کی زیارت کو آیا ہوں، آپ کا حق پہچانتا ہوں
مُوَالِیًا لِاَوْلِیَائِكَ، مُعَادِیًا لِاَعْدَائِكَ
آپ کے دوستوں سے دوستی، آپ کے دشمن سے دشمنی رکھتا ہوں
فَاشْفَعْ لِیْ عِنْدَ رَبِّكَ۔
پس اپنے رب کے ہاں میری شفاعت کریں۔
اِرْحَمْ مَنْ اَسَاءَ وَاقْتَرَفَ، وَاسْتَكَانَ وَاعْتَرَفَ
رحم فرما اس پر جس نے گناہ اور جرم کیا اور اب بے چارگی میں اس کا اعتراف کیا ہے
اِنْ كُنْتُ بِئْسَ الْعَبْدُ فَاَنْتَ نِعْمَ الرَّبُّ
اگر میں ایک بد ترین بندہ ہوں تو تو کیا ہی اچھا رب ہے
عَظُمَ الذَّنْبُ مِنْ عَبْدِكَ
تیرے بندے نے بہت گناہ کیے ہیں
فَلْیَحْسُنِ الْعَفْوُ مِنْ عِنْدِكَ یَاكَرِیْمُ
لیکن تیری طرف سے درگذر ہی مناسب ہے اے بخشنے والے
شُكْرًا شُكْرًا
شکر ہے، شکر ہے
Text source: Mafatih al-Jinan Urdu — duas.co. Please consult a qualified scholar for religious guidance.