Samarra

Ziyarat of the Imams of Samarra

زیارت ائمہ سامرہؑ

28 paired Arabic and Urdu lines

32px

Line controls use Azure neural spoken pronunciation, not human devotional recitation, Tajweed, Qira’at or Tarteel.

1

اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمَا یَا وَلِیَّیِ ﷲِ

سلام ہو آپ دونوں پر اے اولیائے خدا

2

اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمَا یَا حُجَّتَیِ ﷲِ

سلام ہو آپ دونوں پر اے حجت خدا

3

اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمَا یَا نُوْرَیِ ﷲِ فِیْ ظُلُمَاتِ الْاَرْضِ

سلام ہو آپ دونوں پر جو زمین کی تاریکیوں میں خدا کے دو نور ہیں

4

اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمَا یَا مَنْ بَدَا لِلّٰہِ فِیْ شَٲْنِكُمَا

سلام آپ دونوں پر خدا نے جن کی شان ظاہر فرمائی

5

ٲَتَیْتُكُمَا زَائِرًا، عَارِفًا بِحَقِّكُمَا

آیا ہوں آپ کی زیارت کرنے، آپ کا حق پہچانتا ہوں

6

مُعَادِیًا لِاَعْدَائِكُمَا، مُوَالِیًا لِاَوْلِیَائِكُمَا

آپ دونوں کے دشمنوں کا دشمن، آپ کے دوستوں کا دوست ہوں

7

مُؤْمِنًا بِمَا اٰمَنْتُمَا بِہٖ، كَافِرًا بِمَا كَفَرْتُمَا بِہٖ

ایمان رکھتا ہوں جس پر آپ کا ایمان ہے، اس کا انکار کرتا ہوں جس کا آپ انکار کرتے ہیں

8

مُحَقِّقًا لِمَا حَقَّقْتُمَا، مُبْطِلًا لِمَا ٲَبْطَلْتُمَا

اس کو حق سمجھتا ہوں جسے آپ نے حق سمجھا، اس کو جھٹلاتا ہوں جسے آپ نے جھٹلایا

9

ٲَسْٲَلُ ﷲَ رَبِّیْ وَرَبَّكُمَا

سوال کرتا ہوں اللہ سے جو میرا اور آپ کا پروردگار ہے

10

ٲَنْ یَجْعَلَ حَظِّیْ مِنْ زِیَارَتِكُمَا

یہ کہ وہ قرار دے آپ کی زیارت میں میرا حصہ

11

الصَّلَاۃَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ

محمدؐ اور ان کی آلؑ پر درود

12

وَٲَنْ یَرْزُقَنِیْ مُرَافَقَتَكُمَا فِی الْجِنَانِ

اور یہ کہ مجھے نصیب کرے آپ دونوں کی رفاقت جنت میں

13

مَعَ اٰبَائِكُمَا الصَّالِحِیْنَ

کہ آپ کے صالح آباء کے ساتھ

14

وَٲَسْٲَلُہٗ ٲَنْ یُعْتِقَ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ

نیز اس سے سوال کرتا ہوں کہ وہ میری گردن آگ سے آزاد کر دے

15

وَیَرْزُقَنِیْ شَفَاعَتَكُمَا وَمُصَاحَبَتَكُمَا

مجھے آپ دونوں کی شفاعت اور ہم نشینی عطا فرمائے

16

وَیُعَرِّفَ بَیْنِیْ وَبَیْنَكُمَا

اور میرے اور آپ کے درمیان آشنائی پیدا کرے

17

وَلَا یَسْلُبَنِیْ حُبَّكُمَا وَحُبَّ اٰبَائِكُمَا الصَّالِحِیْنَ

نیز مجھ سے آپ دونوں کی اور آپ کے صالح آباء کی محبت واپس نہ لے

18

وَٲَنْ لَا یَجْعَلَہُ اٰخِرَ الْعَھْدِ مِنْ زِیَارَتِكُمَا

اس زیارت کو میرے لئے آپ دونوں کی آخری زیارت نہ بنائے

19

وَیَحْشُرَنِیْ مَعَكُمَا فِی الْجَنَّۃِ بِرَحْمَتِہٖ

مجھ کو جنت میں آپ دونوں کے ساتھ ٹھہرائے اپنی رحمت سے

20

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ حُبَّھُمَا وَتَوَفَّنِیْ عَلٰی مِلَّتِھِمَا

اے معبود مجھے ان دونوں کی محبت عطا کر اور ان کے دین پر وفات دے

21

اَللّٰھُمَّ الْعَنْ ظَالِمِیْ اٰلِ مُحَمَّدٍ حَقَّھُمْ، وَانْتَقِمْ مِنْھُمْ

اے معبود آلؑ محمدؐ کا حق چھیننے والوں پر لعنت کر اور ان سے اس ظلم کا بدلہ لے

22

اَللّٰھُمَّ الْعَنِ الْاَوَّلِیْنَ مِنْھُمْ وَالْاٰخِرِیْنَ

اے معبود ان میں سے پہلے اور آخری ظالم پر لعنت کر

23

وَضَاعِفْ عَلَیْھِمُ الْعَذَابَ

اور دگنا کر دے ان پر اپنا عذاب

24

وَابْلُغْ بِھِمْ وَبِٲَشْیَاعِھِمْ وَمُحِبِّیْھِمْ

اور پہنچا ان کو اور ان کے ساتھیوں کو، ان کے دوستوں کو

25

وَمُتَّبِعِیْھِمْ ٲَسْفَلَ دَرَكٍ مِنَ الْجَحِیْمِ

اور ان کے پیروکاروں کو دوزخ کے سب سے گہرے گڑھے میں

26

اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔

کہ یقیناً تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

27

اَللّٰھُمَّ عَجِّلْ فَرَجَ وَلِیِّكَ وَابْنِ وَلِیِّكَ

اے معبود تیرا ولی جو تیرے ولی کا فرزند ہے، اس کے ظہور میں جلدی کر

28

وَاجْعَلْ فَرَجَنَا مَعَ فَرَجِہٖ، یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔

اس کی کشائش میں ہماری بھی کشائش فرما، اے سب سے زیادہ رحم والے۔

Text source: Mafatih al-Jinan Urdu — duas.co. Please consult a qualified scholar for religious guidance.