ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں معبود سوائے اللہ کے، وہ یگانہ ہے، کوئی اس کا شریک نہیں
General Ziyarat
ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں معبود سوائے اللہ کے، وہ یگانہ ہے، کوئی اس کا شریک نہیں
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ مُحَمَّدًا صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ عَبْدُھٗ وَرَسُوْلُہٗ
اور گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمدؐ اس کے بندہ و رسول ہیں۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا ٲَھْلَ بَیْتِ النُّبُوَّۃِ
آپ پر سلام ہو اے خاندان نبوت
وَمَوْضِعَ الرِّسَالَۃِ، وَمُخْتَلَفَ الْمَلَائِكَۃِ
اے پیغام الہی کے آنے کی جگہ اور ملائکہ کے آنے جانے کے مقام
وَمَھْبِطَ الْوَحْیِ، وَمَعْدِنَ الرَّحْمَۃِ
وحی نازل ہونے کی جگہ، نزول رحمت کے مرکز
وَخُزَّانَ الْعِلْمِ، وَمُنْتَھَی الْحِلْمِ
علوم کے خزینہ دار، حد درجہ کے بردبار
وَٲُصُوْلَ الْكَرَمِ، وَقَادَۃَ الْأُمَمِ، وَٲَوْلِیَاءَ النِّعَمِ
اور بزرگواری کے حامل۔ آپ قوموں کے پیشوا، نعمتوں کے بانٹنے والے
وَعَنَاصِرَ الْاَبْرَارِ، وَدَعَائِمَ الْاَخْیَارِ
سرمایۂ نیکوکاران، پارساؤں کے ستون
وَسَاسَۃَ الْعِبَادِ، وَٲَرْكَانَ الْبِلَادِ
بندوں کے لیے تدبیر کار، آبادیوں کے سردار
وَٲَبْوَابَ الْاِیْمَانِ ، وَٲُمَنَاءَ الرَّحْمٰنِ
ایمان و اسلام کے دروازے، اور خدا کے امانتدار ہیں
وَسُلَالَۃَ النَّبِیِّیْنَ، وَصَفْوَۃَ الْمُرْسَلِیْنَ
اور آپ نبیوں کی نسل و اولاد، رسولوں کے پسندیدہ
وَعِتْرَۃَ خِیَرَۃِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
اور جہانوں کے رب کے پسند شدگان کی اولاد ہیں
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
آپؑ پر سلام خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
اَلسَّلَامُ عَلٰی ٲَئِمَّۃِ الْھُدٰی
آپؑ پر جو ہدایت دینے والے امامؑ ہیں
وَمَصَابِیْحِ الدُّجٰی، وَٲَعْلَامِ التُّقٰی
تاریکیوں کے چراغ ہیں، پرہیز گاری کے نشان
وَذَوِی النُّھٰی، وَٲُولِی الْحِجٰی
صاحبان عقل و خرد اور مالکان دانش ہیں
وَكَھْفِ الْوَرٰی، وَوَرَثَۃِ الْاَنْبِیَاءِ
آپ لوگوں کی پناہ گاہ، نبیوں کے وارث
وَالْمَثَلِ الْاَعْلٰی، وَالدَّعْوَۃِ الْحُسْنٰی
بلند ترین نمونۂ عمل اور بہترین دعوت دینے والے ہیں
وَحُجَجِ ﷲِ عَلٰی ٲَھْلِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَالْاُوْلٰی
آپ دنیا والوں پر خدا کی حجتیں ہیں آغاز و انجام میں
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
آپؑ پر سلام، خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
اَلسَّلَامُ عَلٰی مَحَالِّ مَعْرِفَۃِ ﷲِ
سلام ہو خدا کی معرفت کے ذریعوں پر
وَمَسَاكِنِ بَرَكَۃِ ﷲِ، وَمَعَادِنِ حِكْمَۃِ ﷲِ
جو خدا کی برکت کے مقام اور خدا کی حکمت کی کانیں ہیں
وَحَفَظَۃِ سِرِّ ﷲِ، وَحَمَلَۃِ كِتَابِ ﷲِ
خدا کے رازوں کے نگہبان، خدا کی کتاب کے حامل
وَٲَوْصِیَاءِ نَبِیِّ ﷲِ، وَذُرِّیَّۃِ رَسُوْلِ ﷲِ
خدا کے آخری نبیؐ کے جانشین اور خدا کے رسولؐ کی اولاد ہیں
صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ، وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
خدا ان پر اور ان کی آلؑ پر درود بھیجے، اور خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
اَلسَّلَامُ عَلَی الدُّعَاۃِ اِلَی ﷲِ
سلام ہو خدا کی طرف بلانے والوں پر
وَالْاَدِلَّاءِ عَلٰی مَرْضَاۃِ ﷲِ
اور خدا کی رضاؤں سے آگاہ کرنے والوں پر
وَالْمُسْتَقِرِّیْنَ فِیْ ٲَمْرِ ﷲِ
جو خدا کے معاملے میں ایستادہ،
وَالتَّامِّیْنَ فِیْ مَحَبَّۃِ ﷲِ
خدا کی محبت میں سب سے کامل
وَالْمُخْلِصِیْنَ فِیْ تَوْحِیْدِ ﷲِ
اور خدا کی توحید کے عقیدے میں کھرے ہیں
وَالْمُظْھِرِیْنَ لِاَمْرِ ﷲِ وَنَھْیِہٖ
وہ خدا کے امر و نہی کو بیان کرنے والے
وَعِبَادِھِ الْمُكْرَمِیْنَ الَّذِیْنَ لَا یَسْبِقُوْنَہٗ بِالْقَوْلِ
اور اس کے گرامی قدر بندے ہیں کہ جو اس کے آگے بولنے میں پہل نہیں کرتے
وَھُمْ بٲَمْرِھٖ یَعْمَلُوْنَ
اور اس کے حکم پر عمل کرتے ہیں
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
ان پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
اَلسَّلَامُ عَلَی الْاَئِمَّۃِ الدُّعَاۃِ، وَالْقَادَۃِ الْھُدَاۃِ
سلام ہو ان پر جو دعوت دینے والے امام ہیں، ہدایت دینے والے راہنما،
وَالسَّادَۃِ الْوُلَاۃِ، وَالذَّادَۃِ الْحُمَاۃِ
صاحب ولایت سردار، حمایت کرنے والے نگہدار
وَٲَھْلِ الذِّكْرِ، وَٲُولِی الْاَمْرِ
ذکر الہی کرنے والے اور والیانِ امر ہیں
وَبَقِیَّۃِ ﷲِ وَخِیَرَتِہٖ وَحِزْبِہٖ وَعَیْبَۃِ عِلْمِہٖ
وہ خدا کا سرمایہ، اس کے پسندیدہ، اس کی جماعت اور اس کے علوم کا خزانہ ہیں
وَحُجَّتِہٖ، وَصِرَاطِہٖ وَنُوْرِھٖ، وَبُرْہَانِہٖ
وہ خدا کی حجت، اس کا راستہ، اس کا نور اور اس کی نشانی ہیں
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
خداکی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے، کوئی اس کا شریک نہیں
كَمَا شَھِدَ ﷲُ لِنَفْسِہٖ
جیسا کہ خدا نے اپنے لیے گواہی دی
وَشَھِدَتْ لَہٗ مَلَائِكَتُہٗ وَٲُولُو الْعِلْمِ مِنْ خَلْقِہٖ
اس کے ساتھ اس کے فرشتے اور اس کی مخلوق میں سے صاحبان علم بھی گواہ ہیں
لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
کہ کوئی معبود نہیں مگر وہی جو زبردست ہے حکمت والا ہے
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُھُ الْمُنْتَجَبُ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اس کے برگزیدہ بندے
وَرَسُوْلُہُ الْمُرْتَضٰی ٲَرْسَلَہٗ بِالْھُدٰی وَدِیْنِ الْحَقِّ
اور اس کے پسند کردہ رسولؐ ہیں جن کو اس نے ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا
لِیُظْھِرَھٗ عَلَی الدِّیْنِ كُلِّہٖ، وَلَوْ كَرِھَ الْمُشْرِكوُنَ
تاکہ وہ اسے تمام دینوں پر غالب کر دیں اگر چہ مشرک پسند نہ بھی کریں
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكُمُ الْاَئِمَّۃُ الرَّاشِدُوْنَ، الْمَھْدِیُّوْنَ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امام ہیں ہدایت والے، سنورے ہوئے
الْمَعْصُوْمُوْنَ، الْمُكَرَّمُوْنَ، الْمُقَرَّبُوْنَ
گناہ سے بچائے ہوئے، بزرگیوں والے، اس سے نزدیک تر
الْمُتَّقُوْنَ، الصَّادِقُوْنَ، الْمُصْطَفُوْنَ
پرہیزگار، صدق والے، چنے ہوئے
الْمُطِیْعُوْنَ لِلّٰہِ، الْقَوَّامُوْنَ بِٲَمْرِھٖ
خدا کے اطاعت گزار، اس کے حکم پر کمر بستہ
الْعَامِلونَ بِاِرَادَتِہٖ، الْفَائِزُوْنَ بِكَرَامَتِہٖ
اس کے ارادے پر عمل کرنے والے اور اس کی مہربانی سے کامیاب ہیں
اصْطَفَاكُمْ بِعِلْمِہٖ، وَارْتَضَاكُمْ لِغَیْبِہٖ
کہ اس نے اپنے علم کیلئے آپ کو چنا، اپنے غیب کیلئے آپ کو پسند کیا
وَاخْتَارَكُمْ لِسِرِّھٖ، وَاجْتَبَاكُمْ بِقُدْرَتِہٖ
اپنے راز کیلئے آپ کو منتخب کیا، اپنی قدرت سے آپ کو اپنا بنایا
وَٲَعَزَّكُمْ بِھُدَاھُ، وَخَصَّكُمْ بِبُرْہَانِہٖ
اپنی ہدایت سے عزت دی اور اپنی دلیل کیلئے خاص کیا
وَانْتَجَبَكُمْ لِنُوْرِھٖ، وَٲَیَّدَكُمْ بِرُوْحِہٖ
اس نے آپ کو اپنے نور کیلئے چنا، روح القدس سے آپ کو قوت دی
وَرَضِیَكُمْ خُلَفَاءَ فِیْ ٲَرْضِہٖ، وَحُجَجًا عَلٰی بَرِیَّتِہٖ
اپنی زمین میں آپ کو اپنا نائب قرار دیا، اپنی مخلوق پر اپنی حجتیں بنایا
وَٲَنْصَارًا لِدِیْنِہٖ، وَحَفَظَۃً لِسِرِّھٖ
اپنے دین کے ناصر اور اپنے راز کے نگہدار
وَخَزَنَۃً لِعِلْمِہٖ، وَمُسْتَوْدَعًا لِحِكْمَتِہٖ
اور اپنے علم کے خزینہ دار بنایا، اپنی حکمت ان کے سپرد کی
وَتَرَاجِمَۃً لِوَحْیِہٖ، وَٲَرْكَانًا لِتَوْحِیْدِھٖ
آپ کو اپنی وحی کے ترجمان اور اپنی توحید کا مبلغ بنایا
وَشُھَدَاءَ عَلٰی خَلْقِہٖ، وَٲَعْلَامًا لِعِبَادِھٖ
اس نے آپ کو اپنی مخلوق پر گواہ قرار دیا، اپنے بندوں کیلئے نشان منزل،
وَمَنَارًا فِیْ بِلَادِھٖ، وَٲَدِلَّاءَ عَلٰی صِرَاطِہٖ
اپنے شہروں کی روشنی اور اپنے راستے کے رہبر قرار دیا
عَصَمَكُمُ ﷲُ مِنَ الزَّلَلِ
خدا نے آپ کو خطاؤں سے بچایا
وَاٰمَنَكُمْ مِنَ الْفِتَنِ، وَطَہَّرَكُمْ مِنَ الدَّنَسِ
فتنوں سے محفوظ کیا اور ہر آلودگی سے صاف رکھا
وَٲَذْھَبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ وَطَہَّرَكُمْ تَطْھِیْرًا
آلائش آپ سے دور کر دی اور آپ کو پاک رکھا جیسے پاک رکھنے کا حق ہے
فَعَظَّمْتُمْ جَلَالَہٗ، وَٲَكْبَرْتُمْ شَٲْنَہٗ
پس آپ نے اس کے جلال کی بڑائی کی، اس کے مقام کو بلند جانا
وَمَجَّدْتُمْ كَرَمَہٗ، وَٲَدَمْتُمْ ذِكْرَھٗ
اس کی بزرگی کی توصیف کی، اس کے ذکر کو جاری رکھا
وَوَكَّدْتُمْ مِیْثَاقَہٗ، وَٲَحْكَمْتُمْ عَقْدَ طَاعَتِہٖ
اس کے عہد کو پختہ کیا، اس کی فرمانبرداری کے عقیدے کو محکم بنایا
وَنَصَحْتُمْ لَہٗ فِی السِّرِّ وَالْعَلَانِیَۃِ
آپ نے پوشیدہ و ظاہر اس کا ساتھ دیا
وَدَعَوْتُمْ اِلٰی سَبِیْلِہٖ بِالْحِكْمَۃِ وَالْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ
اور اس کے سیدھے راستے کی طرف لوگوں کو دانشمندی اور بہترین گفتکو کے ذریعے بلایا
وَبَذَلْتُمْ ٲَنْفُسَكُمْ فِیْ مَرْضَاتِہٖ
آپ نے اس کی رضا کیلئے اپنی جانیں قربان کیں
وَصَبَرْتُمْ عَلٰی مَا ٲَصَابَكُمْ فِیْ جَنْبِہٖ
اور اس کی راہ میں آپ کو جو دکھ پہنچے ان کو صبر سے جھیلا
وَٲَقَمْتُمُ الصَّلَاۃَ، وَاٰتَیْتُمُ الزَّكَاۃَ
آپ نے نماز قائم کی اور زکواۃ دیتے رہے
وَٲَمَرْتُمْ بِالْمَعْرُوْفِ، وَنَھَیْتُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ
آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا، برے کاموں سے منع فرمایا
وَجَاھَدْتُمْ فِی ﷲِ حَقَّ جِہَادِھٖ
اور خدا کی راہ میں جہاد کا حق ادا کیا
حَتّٰی ٲَعْلَنْتُمْ دَعْوَتَہٗ
چنانچہ آپ نے اس کا پیغام عام کیا
وَبَیَّنْتُمْ فَرَائِضَہٗ، وَٲَقَمْتُمْ حُدُوْدَھٗ
اس کے عائد کردہ فرائض بتائے اور اس کی مقررہ حدیں جاری کیں
وَنَشَرْتُمْ شَرَائِعَ ٲَحْكَامِہٖ، وَسَنَنْتُمْ سُنَّتَہٗ
آپؑ نے اس کے احکام بیان کیے اس کے طریقے رائج کیے
وَصِرْتُمْ فِیْ ذٰلِكَ مِنْہُ اِلَی الرِّضَا
اور اس میں آپ اس کی رضا کے طالب ہوئے
وَسَلَّمْتُمْ لَہُ الْقَضَاءَ
آپؑ نے اس کے ہر فیصلے کو تسلیم کیا
وَصَدَّقْتُمْ مِنْ رُسُلِہٖ مَنْ مَضٰی
اور آپ نے اس کے گذشتہ پیغمبروں کی تصدیق کی
فَالرَّاغِبُ عَنْكُمْ مَارِقٌ، وَاللَّازِمُ لَكُمْ لَاحِقٌ
پس آپ سے ہٹنے والا دین سے نکل گیا، آپ کا ہمراہی دیندار رہا
وَالْمُقَصِّرُ فِیْ حَقِّكُمْ زَاھِقٌ
اور آپ کے حق کو کم سمجھنے والا نابود ہوا
وَالْحَقُّ مَعَكُمْ، وَفِیْكُمْ، وَمِنْكُمْ، وَاِلَیْكُمْ
حق آپؑ کے ساتھ ہے، آپؑ میں ہے، آپؑ کی طرف سے ہے، آپؑ کی طرف آیا ہے
وَٲَنْتُمْ ٲَھْلُہٗ وَمَعْدِنُہٗ
آپ حق والے ہیں اور مرکز حق ہیں
وَمِیْرَاثُ النُّبُوَّۃِ عِنْدَكُمْ
نبوت کا ترکہ آپؑ کے پاس ہے
وَاِیَابُ الْخَلْقِ اِلَیْكُمْ وَحِسَابُھُمْ عَلَیْكُمْ
لوگوں کی واپسی آپؑ کی طرف اور ان کا حساب آپ کو لینا ہے
وَفَصْلُ الْخِطَابِ عِنْدَكُمْ
آپ حق و باطل کا فیصلہ کرنے والے ہیں
وَاٰیَاتُ ﷲِ لَدَیْكُمْ، وَعَزَائِمُہٗ فِیْكُمْ
خدا کی آیتیں اور اس کے ارادے آپ کے دلوں میں ہیں
وَنُوْرُھٗ وَبُرْہَانُہٗ عِنْدَكُم، وَٲَمْرُھٗ اِلَیْكُمْ
اس کا نور اور محکم دلیل آپ کے پاس ہے، اور اس کا حکم آپ کی طرف آیا ہے
مَنْ وَالَاكُمْ فَقَدْ وَالَی ﷲَ
آپ کا دوست خدا کا دوست
وَمَنْ عَادَاكُمْ فَقَدْ عَادَی ﷲَ
اور جو آپ کا دشمن ہے وہ خدا کا دشمن ہے
وَمَنْ ٲَحَبَّكُمْ فَقَدْ ٲَحَبَّ ﷲَ
جس نے آپ سے محبت کی اس نے خدا سے محبت کی
وَمَنْ ٲَبْغَضَكُمْ فَقَدْ ٲَبْغَضَ ﷲَ
اور جس نے آپؑ سے نفرت کی اس نے خدا سے نفرت کی
وَمَنِ اعْتَصَمَ بِكُمْ فَقَدِ اعْتَصَمَ بِاللّٰهِ
اور جو آپ سے وابستہ ہوا وہ خدا سے وابستہ ہوا
ٲَنْتُمُ الصِّرَاطُ الْاَقْوَمُ وَشُھَدَاءُ دَارِ الْفَنَاءِ
کیونکہ آپ سیدھا راستہ، دنیا میں لوگوں پر شاہد و گواہ
وَشُفَعَاءُ دَارِ الْبَقَاءِ
اور آخرت میں شفاعت کرنے والے ہیں
وَالرَّحْمَۃُ الْمَوْصُوْلَۃُ وَالْاٰیَۃُ الْمَخْزُوْنَۃُ
آپ ختم نہ ہونے والی رحمت، محفوظ شدہ آیت،
وَالْاَمَانَۃُ الْمَحْفُوْظَۃُ
سنبھالی ہوئی امانت
وَالْبَابُ الْمُبْتَلٰی بِہِ النَّاسُ
اور وہ راستہ ہیں جس سے لوگ آزمائے جاتے ہیں
مَنْ ٲَتَاكُمْ نَجَا، وَمَنْ لَمْ یَٲْتِكُمْ ھَلَكَ
جو آپ کے پاس آیا نجات پا گیا اور جو ہٹا رہا وہ تباہ ہو گیا
اِلَی ﷲِ تَدْعُوْنَ، وَعَلَیْہِ تَدُلُّوْنَ
آپ خدا کی طرف بلانے والے اور اس کی طرف رہبری کرنے والے ہیں
وَبِہٖ تُؤْمِنُوْنَ، وَلَہٗ تُسَلِّمُوْنَ
آپ اس پر ایمان رکھتے اور اس کے فرمانبردار ہیں
وَبِٲَمْرِھٖ تَعْمَلُوْنَ، وَاِلٰی سَبِیْلِہٖ تُرْشِدُوْنَ
آپ اس کا حکم ماننے والے، اس کے راستے کی طرف لے جانے والے
وَبِقَوْلِہٖ تَحْكُمُوْنَ
اور اس کے حکم سے فیصلہ دینے والے ہیں
سَعَدَ مَنْ وَالَاكُمْ، وَھَلَكَ مَنْ عَادَاكُمْ
کامیاب ہوا وہ جو آپ کا دوست ہے، ہلاک ہوا وہ جو آپ کا دشمن ہے
وَخَابَ مَنْ جَحَدَكُمْ، وَضَلَّ مَنْ فَارَقَكُمْ
اور خوار ہوا وہ جس نے آپ کا انکار کیا، گمراہ ہوا وہ جو آپ سے جدا ہوا
وَفَازَ مَنْ تَمَسَّكَ بِكُمْ
اور بامراد ہوا وہ جو آپ کے ہمراہ رہا
وٲَمِنَ مَنْ لَجَٲَ اِلَیْكُمْ
اور اسے امن ملا جس نے آپ کی پناہ لی
وَسَلِمَ مَنْ صَدَّقَكُمْ
سلامت رہا وہ جس نے آپ کی تصدیق کی
وَھُدِیَ مَنِ اعْتَصَمَ بِكُمْ
اور ہدایت پا گیا وہ جس نے آپ کا دامن پکڑا
مَنِ اتَّبَعَكُمْ فَالْجَنَّۃُ مَٲْوَاھُ
جس نے آپ کی اتباع کی اس کا مقام جنت ہے
وَمَنْ خَالَفَكُمْ فَالنَّارُ مَثْوَاھُ
اور جس نے آپ کی نافرمانی کی اس کا ٹھکانا جہنم ہے
وَمَنْ جَحَدَكُمْ كَافِرٌ
جس نے آپ کا انکار کیا وہ کافر ہے
وَمَنْ حَارَبَكُمْ مُشْرِكٌ
جس نے آپؑ سے جنگ کی وہ مشرک ہے
وَمَنْ رَدَّ عَلَیْكُمْ فِیْ ٲَسْفَلِ دَرَكٍ مِنَ الْجَحِیْمِ
اور جس نے آپ کو غلط قرار دیا وہ جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں ہو گا
ٲَشْھَدُ ٲَنَّ ہٰذَا سَابِقٌ لَكُمْ فِیْمَا مَضٰی
میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ مقام آپ کو گذشتہ زمانے میں حاصل تھا
وَجَارٍ لَكُمْ فِیْمَا بَقِیَ
اور آئندہ زمانے میں بھی حاصل رہے گا
وَٲَنَّ ٲَرْوَاحَكُمْ وَنُوْرَكُمْ وَطِیْنَتَكُمْ وَاحِدَۃٌ
بے شک آپؑ سب کی روحیں، آپ کے نور اور آپ کی اصل ایک ہے
طَابَتْ وَطَھُرَتْ بَعْضُہَا مِنْ بَعْضٍ
جو خوش آئند اور پاکیزہ ہے کہ آپؑ میں سے بعض بعض کی اولاد ہیں
خَلَقَكُمُ ﷲُ ٲَنْوَارًا
خدا نے آپ کو نور کی شکل میں پیدا کیا
فَجَعَلَكُمْ بِعَرْشِہٖ مُحْدِقِیْنَ
پھر آپؑ سب کو اپنے عرش کے اردگرد رکھا
حَتّٰی مَنَّ عَلَیْنَا بِكُمْ
حتیٰ کہ ہم پر احسان کیا اور آپ کو بھیجا
فَجَعَلَكُمْ فِیْ بُیُوْتٍ ٲَذِنَ ﷲُ ٲَنْ تُرْفَعَ وَیُذْكَرَ فِیْھَا اسْمُہٗ
پس آپ کو ان گھروں میں رکھا جن کو خدا نے بلند کیا اور ان میں اس کا نام لیا جاتا ہے
وَجَعَلَ صَلَاتَنَا عَلَیْكُمْ
اس نے آپؑ پر ہمارے درود وسلام قرار دیئے
وَمَا خَصَّنَا بِہٖ مِنْ وِلَایَتِكُمْ
اس سے ہمیں آپ کی ولایت میں خصوصیت دی
طِیْبًا لِخَلْقِنَا، وَطَہَارَۃً لِاَنْفُسِنَا
اسے ہماری پاکیزہ پیدائش، ہمارے نفسوں کی صفائی،
وَتَزْكِیَۃً لَنَا، وَكَفَّارَۃً لِذُنُوْبِنَا
ہمارے باطن کی درستی کا ذریعہ اور گناہوں کا کفارہ بنایا
فَكُنَّا عِنْدَھٗ مُسَلِّمِیْنَ بِفَضْلِكُمْ
پس ہم اس کے حضور آپ کی فضیلت کو ماننے والے
وَمَعْرُوْفِیْنَ بِتَصْدِیْقِنَا اِیَّاكُمْ
اور آپ کی تصدیق کرنے والے قرار پاگئے ہیں
فَبَلَغَ ﷲُ بِكُمْ ٲَشْرَفَ مَحَلِّ الْمُكَرَّمِیْنَ
ہاں خدا آپ کو صاحبان عظمت کے بلند مقام پر پہنچائے
وَٲَعْلٰی مَنَازِلِ المُقَرَّبِیْنَ
اور اپنے مقربین کی بلند منزلوں تک لے جائے
وَٲَرْفَعَ دَرَجَاتِ الْمُرْسَلِیْنَ
اور اپنے پیغمبروں کے اونچے مراتب عطا کرے
حَیْثُ لَا یَلْحَقُہٗ لَاحِقٌ
اس طرح کہ پیچھے والا وہاں نہ پہنچے
وَلَا یَفُوْقُہٗ فَائِقٌ، وَلَا یَسْبِقُہٗ سَابِقٌ
کوئی اوپر والا اس مقام سے بلند نہ ہو اور کوئی آگے والا آگے نہ بڑھے
وَلَا یَطْمَعُ فِیْ اِدْرَاكِہٖ طَامِعٌ
اور کوئی طمع کرنے والا اس مقام کی طمع نہ کرے
حَتّٰی لَا یَبْقٰی مَلَكٌ مُقَرَّبٌ وَلَا نَبِیٌّ مُرْسَلٌ
یہاں تک کہ باقی نہ رہے کوئی مقرب فرشتہ، نہ کوئی نبئ مرسل
وَلَا صِدِّیْقٌ وَلَا شَھِیْدٌ وَلَا عَالِمٌ وَلَا جَاھِلٌ
نہ کوئی صدیق اور نہ شہید، نہ کوئی عالم اور نہ جاہل
وَلَا دَنِیٌّ وَلَا فَاضِلٌ
نہ کوئی پست اور نہ کوئی بلند
وَلَا مُؤْمِنٌ صَالِحٌ وَلَا فَاجِرٌ طَالِحٌ
نہ کوئی نیک مومن اور نہ کوئی فاسق و فاجر اور گناہ گار
وَلَا جَبَّارٌ عَنِیْدٌ وَلَا شَیْطَانٌ مَرِیْدٌ
نہ کوئی ضدی سرکش اور نہ کوئی مغرور شیطان
وَلَا خَلْقٌ فِیْمَا بَیْنَ ذٰلِكَ شَھِیْدٌ
اور نہ ہی کوئی اور مخلوق گواہی دے
اِلَّا عَرَّفَھُمْ جَلَالَۃَ ٲَمْرِكُمْ
سوائے اس کے کہ وہ ان کو آپ کی شان سے آگاہ کرے
وَعِظَمَ خَطَرِكُمْ، وَكِبَرَ شَٲْنِكُمْ
آپ کے مقام کی بلندی، آپ کی شان کی بڑائی،
وَتَمَامَ نُوْرِكُمْ، وَصِدْقَ مَقَاعِدِكُمْ
آپ کے نور کی کاملیت، آپ کے درست درجات،
وَثَبَاتَ مَقَامِكُمْ، وَشَرَفَ مَحَلِّكُمْ
آپ کے مراتب کی ہمیشگی، آپ کے خاندان کی بزرگی،
وَمَنْزِلَتِكُمْ عِنْدَھٗ، وَكرَامَتَكُمْ عَلَیْہِ
اس کے ہاں آپ کے مقام، اس کے سامنے آپ کی بزرگواری،
وَخَاصَّتَكُمْ لَدَیْہِ، وَقُرْبَ مَنْزِلَتِكُمْ مِنْہُ
اس کے ساتھ آپ کی خصوصیت اور اس سے آپ کے مقام کے قرب کی گواہی دے
بِٲَبِیْ ٲَنْتُمْ وَٲُمِّیْ وَٲَھْلِیْ وَمَالِیْ وَٲُسْرَتِیْ
آپ پر قربان ہوں میرے ماں باپ، میرا گھر، میرا مال اور میرا خاندان
ٲُشْھِدُ ﷲَ وَٲُشْھِدُكُمْ
میں گواہ بناتا ہوں خدا کو اور آپ کو
ٲَنِّیْ مُؤْمِنٌ بِكُمْ وَبِمَا اٰمَنْتُمْ بِہٖ
کہ اس پر میں ایمان رکھتا ہوں جس پر آپ ایمان رکھتے ہیں
كَافِرٌ بِعَدُوِّكُمْ وَبِمَا كَفَرْتُمْ بِہٖ
منکر ہوں آپ کے دشمن کا اور جس چیز کا آپ انکار کرتے ہیں
مُسْتَبْصِرٌ بِشَٲْنِكُمْ، وَبِضَلَالَۃِ مَنْ خَالَفَكُمْ
آپ کی شان کو جانتا ہوں اور آپ کے مخالف کی گمراہی کو سمجھتا ہوں
مُوَالٍ لَكُمْ وَلِاَوْلِیَائِكُمْ
محبت رکھتا ہوں آپ سے اور آپ کے دوستوں سے
مُبْغِضٌ لِاَعْدَائِكُمْ وَمُعَادٍ لَھُمْ
نفرت کرتا ہوں آپ کے دشمنوں سے اور ان کا دشمن ہوں
سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَكُمْ، وَحَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَكُمْ
میری صلح ہے اس سے جو آپ سے صلح رکھے اور جنگ ہے اس سے جو آپ سے جنگ کرے
مُحَقِّقٌ لِمَا حَقَّقْتُمْ، مُبْطِلٌ لِمَا ٲَبْطَلْتُمْ
حق کہتا ہوں اسے جس کو آپ حق کہیں، باطل کہتا ہوں اسے جس کو آپ باطل کہیں
مُطِیْعٌ لَكُمْ عَارِفٌ بِحَقِّكُمْ
آپ کا فرمانبردار ہوں، آپ کے حق کو پہچانتا ہوں
مُقِرٌّ بِفَضْلِكُمْ، مُحْتَمِلٌ لِعِلْمِكُمْ
آپ کی بڑائی کو مانتا ہوں، آپ کے علم کا معتقد ہوں
مُحْتَجِبٌ بِذِمَّتِكُمْ، مُعْتَرِفٌ بِكُمْ
آپ کی ولایت میں پناہ گزین ہوں، آپ کی ذات کا اقرار کرتا ہوں
مُؤْمِنٌ بِاِیَابِكُمْ، مُصَدِّقٌ بِرَجْعَتِكُمْ
آپ کے بزرگان کا معتقد ہوں، آپ کی رجعت کی تصدیق کرتا ہوں
مُنْتَظِرٌ لِاَمْرِكُمْ، مُرْتَقِبٌ لِدَوْلَتِكُمْ
آپ کے دور کا منتظر ہوں، آپ کی حکومت کا انتظار کرتا ہوں
اٰخِذٌ بِقَوْلِكُمْ، عَامِلٌ بِٲَمْرِكُمْ
آپ کے قول کو قبول کرتا ہوں، آپ کے حکم پر عمل کرتا ہوں
مُسْتَجِیْرٌ بِكُمْ، زَائِرٌ لَكُمْ
آپ کی پناہ میں ہوں، آپ کی زیارت کو آیا ہوں
لَائِذٌ عَائِذٌ بِقُبُوْرِكُمْ
آپ کے مقبرے میں پوشیدہ ہو کر پناہ لی ہے
مُسْتَشْفِعٌ اِلَی ﷲِ عَزَّوَجَلَّ بِكُمْ
خدا کے حضور آپ کو اپنا سفارشی بناتا ہوں
وَمُتَقَرِّبٌ بِكُمْ اِلَیْہِ
آپ کے ذریعے اس کا قرب چاہتا ہوں
وَمُقَدِّمُكُمْ ٲَمَامَ طَلِبَتِیْ وَحَوَائِجِیْ وَاِرَادَتِیْ
آپ کو اپنی ضرورتوں، حاجتوں اور ارادوں کا وسیلہ بناتا ہوں
فِیْ كُلِّ ٲَحْوَالِیْ وَٲُمُوْرِیْ
اپنے ہر حال اور ہر کام میں
مُؤْمِنٌ بِسِرِّكُمْ وَعَلَانِیَتِكُمْ
اور ایمان رکھتا ہوں آپ میں سے نہاں اور عیاں پر
وَشَاھِدِكُمْ، وَغَائِبِكُمْ، وَٲَوَّلِكُمْ، وَاٰخِرِكُمْ
آپ میں سے ظاہر اور پوشیدہ پر، آپ میں سے اول اور آخر پر
وَمُفَوِّضٌ فِیْ ذٰلِكَ كُلِّہٖ اِلَیْكُمْ
ان تمام امور کے ساتھ خود کو آپ کے سپرد کرتا ہوں
وَمُسَلِّمٌ فِیْہِ مَعَكُمْ
اور ان میں آپ کے سامنے سر تسلیم خم کرتا ہوں
وَقَلْبِیْ لَكُمْ مُسَلِّمٌ، وَرَٲْئِیْ لَكُمْ تَبَعٌ
میرا دل آپ کا معتقد ہے، میرا ارادہ آپ کے تابع ہے
وَنُصْرَتِیْ لَكُمْ مُعَدَّۃٌ
میری مدد و نصرت آپ کیلئے حاضر ہے
حَتّٰی یُحْیِیَ ﷲُ تَعَالٰی دِیْنَہٗ بِكُمْ
یہاں تک کہ خدا آپ کے ہاتھوں اپنے دین کو زندہ کرے،
وَیَرُدَّكُمْ فِیْ ٲَیَّامِہٖ، وَیُظْھِرَكُمْ لِعَدْلِہٖ
آپ کو اس زمانے میں لے، جائے قیام عدل میں آپ کی مدد کرے
وَیُمَكِّنَكُمْ فِیْ ٲَرْضِہٖ
اور آپ کو اپنی زمین میں اقتدار دے
فَمَعَكُمْ مَعَكُمْ، لَا مَعَ غَیْرِكُمْ
پس میں صرف آپ کے ساتھ ہوں، آپ کے غیر کے ساتھ نہیں
اٰمَنْتُ بِكُمْ وَتَوَلَّیْتُ اٰخِرَكُمْ بِمَا تَوَلَّیْتُ بِہٖ ٲَوَّلَكُمْ
آپ کا معتقد ہوں اور آپ میں سے آخری کا محب ہوں جیسے آپ میں سے اول کا محب ہوں
وَبَرِئْتُ اِلَی ﷲِ عَزَّوَجَلَّ مِنْ ٲَعْدَائِكُمْ
میں خدائے عزو جل کے سامنے آپ کے دشمنوں سے بیزاری کرتا ہوں
وَمِنَ الْجِبْتِ وَالطَّاغُوْتِ وَالشَّیَاطِیْنِ وَحِزْبِھِمُ
اور بیزار ہوں بتوں سے، سرکشوں سے، شیطانوں سے اور ان کے گروہ سے
الظَّالِمِیْنَ لَكُمُ، الْجَاحِدِیْنَ لِحَقِّكُمْ
جو آپ پر ظلم کرنے والے، آپ کے حق کا انکار کرنے والے
وَالْمَارِقِیْنَ مِنْ وِلَایَتِكُمْ، وَالْغَاصِبِیْنَ لِاِرْثِكُمُ
آپ کی ولایت سے نکل جانے والے، آپ کی وراثت غصب کرنے والے
الشَّاكِّیْنَ فِیْكُمُ، الْمُنْحَرِفِیْنَ عَنْكُمْ
آپ پر شک لانے والے، آپ سے پھر جانے والے ہیں
وَمِنْ كُلِّ وَلِیْجَۃٍ دُوْنَكُمْ
اور بیزار ہوں میں آپ کے سوا ہر جماعت سے
وَكُلِّ مُطَاعٍ سِوَاكُمْ
آپ کے سوا ہر اطاعت کرانے والے سے
وَمِنَ الْاَئِمَّۃِ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ اِلَی النَّارِ
اور ان پیشواؤں سے بیزار ہوں جو جہنم میں لے جانے والے ہیں
فَثَبَّتَنِیَ ﷲُ ٲَبَدًا مَا حَیِیْتُ
پس جب تک زندہ ہوں خدا مجھے قائم رکھے
عَلٰی مُوَالَاتِكُمْ، وَمَحَبَّتِكُمْ، وَدِیْنِكُمْ
آپ کی دوستی پر، آپ کی محبت پر، آپ کے دین پر
وَوَفَّقَنِیْ لِطَاعَتِكُمْ، وَرَزَقَنِیْ شَفَاعَتَكُمْ
اور توفیق دے آپ کی پیروی کرنے کی اور آپ کی شفاعت نصیب کرے
وَجَعَلَنِیْ مِنْ خِیَارِ مَوَالِیْكُمُ
خدا مجھ کو آپ کے بہترین دوستوں میں رکھے
التَّابِعِیْنَ لِمَا دَعَوْتُمْ اِلَیْہِ
جو اس کی پیروی کرنے والے ہوں جن کی طرف آپ نے دعوت دی
وَجَعَلَنِیْ مِمَّنْ یَقْتَصُّ اٰثَارَكُمْ
اور مجھے ان میں سے قرار دے جو آپ کے اقوال نقل کرتے ہیں
وَیَسْلُكُ سَبِیْلَكُمْ، وَیَھْتَدِیْ بِھُدَاكُمْ
مجھے آپ کی راہ پر چلائے، آپ کی ہدایت سے بہرہ ور کرے
وَیُحْشَرُ فِیْ زُمْرَتِكُمْ، وَیَكِرُّ فِیْ رَجْعَتِكُمْ
آپ کے گروہ میں اٹھائے، آپ کی رجعت میں مجھے بھی لوٹائے
وَیُمَلَّكُ فِیْ دَوْلَتِكُمْ، وَیُشَرَّفُ فِیْ عَافِیَتِكُمْ
آپ کی حکومت میں آپ کی ریاعا بنائے، آپ کے دامن میں عزت دے
وَیُمَكَّنُ فِیْ ٲَیَّامِكُمْ
آپ کے عہد میں اعلیٰ مقام دے
وَتَقِرُّ عَیْنُہٗ غَدًا بِرُؤْیَتِكُمْ
اور ان میں رکھے جو کل آپ کے دیدار سے آنکھیں ٹھنڈی کریں گے
بِٲَبِیْ ٲَنْتُمْ وَٲُمِّیْ وَنَفْسِیْ وَٲَھْلِیْ وَمَالِیْ
میرے ماں باپ، میری جان، میرا خاندان اور مال آپ پر قربان
مَنْ ٲَرَادَ ﷲَ بَدَٲَ بِكُمْ
جو خدا کو چاہے وہ آپ سے ملتا ہے
وَمَنْ وَحَّدَھٗ قَبِلَ عَنْكُمْ
جو اسے یکتا سمجھے وہ آپ کی بات مانتا ہے
وَمَنْ قَصَدَھٗ تَوَجَّہَ بِكُمْ
جو اس کی طرف بڑھے وہ آپ کا رخ کرتا ہے
مَوَالِیَّ لَا ٲُحْصِیْ ثَنَائَكُمْ
میرے سردارو، میں آپ کی تعریف کا اندازہ نہیں کر سکتا
وَلَا ٲَبْلُغُ مِنَ الْمَدْحِ كُنْھَكُمْ
نہ آپ کی مدح کی حقیقت کو سمجھ سکتا ہوں
وَمِنَ الْوَصْفِ قَدْرَكُمْ
اور نہ آپ کی شان کا تصور کر سکتا ہوں
وَٲَنْتُمْ نُوْرُ الْاَخْیَارِ وَھُدَاۃُ الْاَبْرَارِ
آپ شرفاء کا نور، نیکوں کے رہبر،
وَحُجَجُ الْجَبَّارِ
خدائے قادر کی حجتیں ہیں
بِكُمْ فَتَحَ ﷲُ وَبِكُمْ یَخْتِمُ
خدا نے آپ سے آغاز و انجام کیا ہے
وَبِكُمْ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ
وہ آپ کے ذریعے بارش برساتا ہے
وَبِكُمْ یُمْسِكُ السَّمَاءَ ٲَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِہٖ
آپ کے ذریعے آسمان کو روکے ہوئے ہے تاکہ زمین پر نہ آ گرے مگر اس کے حکم سے
وَبِكُمْ یُنَفِّسُ الْھَمَّ، وَیَكْشِفُ الضُّرَّ
وہ آپ کے ذریعے غم دور کرتا اور سختی ہٹاتا ہے
وَعِنْدَكُمْ مَا نَزَلَتْ بِہٖ رُسُلُہٗ
وہ پیغام آپ کے پاس ہے جو اس کے رسولؐ لائے
وَھَبَطَتْ بِہٖ مَلَائِكَتُہٗ
اور فرشتے جس کو لے کر اترے
[وَاِلٰی جَدِّكُمْ] بُعِثَ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُ
اور آپ [کے نانا] کی طرف روح الامین آیا
اٰتَاكُمُ ﷲُ مَا لَمْ یُؤْتِ ٲَحَدًا مِنَ الْعَالَمِیْنَ
خدا نے آپ کو وہ نعمت دی جو جہانوں میں کسی کو نہ دی
طَٲْطَٲَ كُلُّ شَرِیْفٍ لِشَرَفِكُمْ
ہر بڑائی والا آپ کی بڑائی کے آگے جھکتا ہے
وَبَخَعَ كُلُّ مُتَكَبِّرٍ لِطَاعَتِكُمْ
ہر مغرور آپ کا حکم مانتا ہے
وَخَضَعَ كُلُّ جَبَّارٍ لِفَضْلِكُمْ
ہر زبردست آپ کی فضلیت کے سامنے خم ہوتا ہے
وَذَلَّ كُلُّ شَیْءٍ لَكُمْ
ہر چیز آپ کے آگے پست ہے
وَٲَشْرَقَتِ الْاَرْضُ بِنُوْرِكُمْ
زمین آپ کے نور سے چمکتی ہے
وَفَازَ الْفَائِزُوْنَ بِوِلَایَتِكُمْ
کامیابی پانے والے آپ کی ولایت سے کامیابی پاتے ہیں
بِكُمْ یُسْلَكُ اِلَی الرِّضْوَانِ
کہ آپ کے ذریعے رضائے الہی حاصل کرتے ہیں
وَعَلٰی مَنْ جَحَدَ وِلَایَتَكُمْ غَضَبُ الرَّحْمٰنِ
اور جو آپ کی ولایت کے منکر ہیں ان پر خدا کا غضب آتا ہے
بِٲَبِیْ ٲَنْتُمْ وَٲُمِّیْ وَنَفْسِیْ، وَٲَھْلِیْ، وَمَالِیْ
میرے ماں باپ، میری جان، میرا خاندان اور مال آپ پر قربان
ذِكْرُكُمْ فِی الذَّاكِرِیْنَ، وَٲَسْمَاؤُكُمْ فِی الْاَسْمَاءِ
آپ کا ذکر ہے ذکر کرنے والوں میں، آپ کے نام ناموں میں خاص ہیں
وَٲَجْسَادُكُمْ فِی الْاَجْسَادِ، وَٲَرْوَاحُكُمْ فِی الْاَرْوَاحِ
آپ کے جسم اعلیٰ ہیں جسموں میں، آپ کی روحیں بہترین ہیں روحوں میں
وَٲَنْفُسُكُمْ فِی النُّفُوْسِ، وَاٰثَارُكُمْ فِی الْاٰثَارِ
آپ کے دل پاکیزہ ہیں دلوں میں، آپ کے نشان عمدہ ہیں نشانوں میں
وَقُبُوْرُكُمْ فِی الْقُبُوْرِ
اور آپ کی قبریں پاک ہیں قبروں میں
فَمَا ٲَحْلٰی ٲَسْمَائَكُمْ، وَٲَكْرَمَ ٲَنْفُسَكُمْ
پس کتنے پیارے ہیں آپ کے نام، کتنے گرامی ہیں آپ کے نفوس
وَٲَعْظَمَ شَٲْنَكُمْ، وَٲَجَلَّ خَطَرَكُمْ
آپ کی شان بلند ہے، آپ کا مقام عظیم ہے
وَٲَوْفٰی عَھْدَكُمْ، وَٲَصْدَقَ وَعْدَكُمْ
آپ کا پیمان پورا ہونے والا، اور آپ کا وعدہ سچا ہے
كَلَامُكُمْ نُوْرٌ، وَٲَمْرُكُمْ رُشْدٌ
آپ کا کلام روشن، آپ کے حکم میں ہدایت
وَوَصِیَّتُكُمُ التَّقْوٰی، وَفِعْلُكُمُ الْخَیْرُ
آپ کی وصیت پرہیز گاری، آپ کا فعل عمدہ
وَعَادَتُكُمُ الْاِحْسَانُ، وَسَجِیَّتُكُمُ الْكَرَمُ
آپؑ کی عادت پسندیدہ، آپ کے اطوار میں بزرگواری
وَشَٲْنُكُمُ الْحَقُّ وَالصِّدْقُ وَالرِّفْقُ
آپ کی شان سچائی، راستی اور ملائمت ہے
وَقَوْلُكُمْ حُكْمٌ وَحَتْمٌ
آپ کا قول مضبوط و یقینی ہے
وَرَٲْیُكُمْ عِلْمٌ وَحِلْمٌ وَحَزْمٌ
آپ کی رائے میں علم، نرمی اور پختگی ہے
اِنْ ذُكِرَ الْخَیْرُ كُنْتُمْ ٲَوَّلَہٗ وَٲَصْلَہٗ وَفَرْعَہٗ
اگر نیکی کا ذکر ہو تو آپ اس میں اول، اس کی جڑ، اس کی شاخ،
وَمَعْدِنَہٗ وَمَٲْوَاھُ وَمُنْتَہَاھُ
اس کا مرکز، اس کا ٹھکانہ اور اس کی انتہا ہیں
بِٲَبِیْ ٲَنْتُمْ وَٲُمِّیْ وَنَفْسِیْ
قربان آپؑ پر میرے ماں باپ اور میری جان
كَیْفَ ٲَصِفُ حُسْنَ ثَنَائِكُمْ
کس طرح میں آپ کی زیبا تعریف و توصیف کروں
وَٲُحْصِیْ جَمِیْلَ بَلَائِكُمْ
اور آپ کی بہترین آزمائشوں کا تصور کروں
وَبِكُمْ ٲَخْرَجَنَا ﷲُ مِنَ الذُّلِّ
کہ خدا نے آپ کے ذریعے ہمیں خواری سے بچایا
وَفَرَّجَ عَنَّا غَمَرَاتِ الْكُرُوْبِ
ہمارے رنج و غم کو دور فرمایا
وَٲَنْقَذَنَا مِنْ شَفَا جُرُفِ الْھَلَكَاتِ وَمِنَ النَّارِ
اور ہمیں تباہی کی وادی سے نکالا اور جہنم کی آگ سے آزاد کیا
بِٲَبِیْ ٲَنْتُمْ وَٲُمِّیْ وَنَفْسِیْ
میرے ماں باپ اور میری جان آپ پر قربان
بِمُوَالَاتِكُمْ عَلَّمَنَا ﷲُ مَعَالِمَ دِیْنِنَا
آپ کی دوستی کے وسیلے سے خدا نے ہمیں دینی تعلیمات عطا کی
وَٲَصْلَحَ مَا كَانَ فَسَدَ مِنْ دُنْیَانَا
اور ہماری دنیا کے بگڑے کام سنوار دیے
وَبِمُوَالَاتِكُمْ تَمَّتِ الْكَلِمَۃُ
آپ کی ولایت کی بدولت کلمہ مکمل ہوا
وَعَظُمَتِ النِّعْمَۃُ، وَایْتَلَفَتِ الْفُرْقَۃُ
نعمتیں بڑھ گئیں اور آپس کی دوریاں مٹ گئیں
وَبِمُوَالَاتِكُمْ تُقْبَلُ الطَّاعَۃُ الْمُفْتَرَضَۃُ
آپ کی دوستی کے باعث اطاعت واجبہ قبول ہوتی ہے
وَلَكُمُ الْمَوَدَّۃُ الْوَاجِبَۃُ
آپ سے محبت رکھنا واجب ہے
وَالدَّرَجَاتُ الرَّفِیْعَۃُ، وَالْمَقَامُ الْمَحْمُوْدُ
آپ کیلئے بلند درجے، پسندیدہ مقام
وَالْمَكَانُ الْمَعْلُوْمُ عِنْدَ ﷲِ عَزَّ وَجَلَّ
اور اونچا مرتبہ ہے خدائے عزوجل کے ہاں
وَالْجَاھُ الْعَظِیْمُ، وَالشَّٲْنُ الْكَبِیْرُ
نیز اس کے حضور آپ کی بڑی عزت ہے، بہت اونچی شان ہے
وَالشَّفَاعَۃُ الْمَقْبُوْلَۃُ
اور آپ کی شفاعت قبول شدہ ہے
رَبَّنَا اٰمَنَّا بِمَا ٲَنْزَلْتَ، وَاتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ
اے ہمارے رب، ہم ایمان لائے اس پر جو تو نے نازل کیا اور ہم نے رسول کی پیروی کی
فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاھِدِیْنَ
پس ہمیں گواہی دینے والوں میں لکھ لے
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا
اے ہمارے رب ہمارے دل ٹیڑھے نہ ہونے دے جب کہ تو نے ہمیں ہدایت دی
وَھَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَۃً، اِنَّكَ ٲَنْتَ الْوَہَّابُ
اور ہم کو اپنی طرف سے رحمت عطا کر، بے شک تو بہت عطا کرنے والا ہے
سُبْحَانَ رَبِّنَا، اِنْ كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُوْلًا۔
پاک تر ہے ہمارا رب، یقیناً ہمارے رب کا وعدہ پورا ہو گا
یَا وَلِیَّ ﷲِ اِنَّ بَیْنِیْ وَبَیْنَ ﷲِ عَزَّوَجَلَّ ذُنُوْبًا
اے ولئ خدا، بے شک میرے اور خدائے عزوجل کے درمیان گناہ حائل ہیں
لَا یَٲْتِیْ عَلَیْہَا اِلَّا رِضَاكُمْ
جو آپ چاہیں تو معاف ہو سکتے ہیں
فَبِحَقِّ مَنِ ائْتَمَنَكُمْ عَلٰی سِرِّھٖ
پس واسطہ اس کا جس نے آپ کو اپنا راز داں بنایا
وَاسْتَرْعَاكُمْ ٲَمْرَ خَلْقِہٖ
اپنی مخلوق کا معاملہ آپ کو سونپا
وَقَرَنَ طَاعَتَكُمْ بِطَاعَتِہٖ
آپ کی اطاعت اپنی اطاعت کے ساتھ واجب قرار دی
لَمَّا اسْتَوْھَبْتُمْ ذُنُوْبِیْ وَكُنْتُمْ شُفَعَائِیْ
آپ میرے گناہ معاف کروائیں اور میرے سفارشی بن جائیں
فَاِنِّیْ لَكُمْ مُطِیْعٌ
کہ یقیناً میں آپ کا پیرو کار ہوں
مَنْ ٲَطَاعَكُمْ فَقدْ ٲَطَاعَ ﷲَ
جس نے آپ کی پیروی کی تو اس نے خدا کی فرمانبرداری کی
وَمَنْ عَصَاكُمْ فَقَدْ عَصَی ﷲَ
اور جس نے آپ کی نافرمانی کی گویا خدا کی نافرمانی کی
وَمَنْ ٲَحَبَّكُمْ فَقَدْ ٲَحَبَّ ﷲَ
جس نے آپ سے محبت کی تو اس نے خدا سے محبت کی
وَمَنْ ٲَبْغَضَكُمْ فَقَدْ ٲَبْغَضَ ﷲَ۔
اور جس نے آپ سے دشمنی کی اس نے خدا سے دشمنی کی
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ لَوْ وَجَدْتُ شُفَعَاءَ ٲَقْرَبَ اِلَیْكَ
اے معبود یقیناً جب میں نے ایسے سفارشی پا لیے ہیں جو تیرے مقرب ہیں
مِنْ مُحَمَّدٍ وَٲَھْلِ بَیْتِہِ الْاَخْیَارِ الْاَئِمَّۃِ الْاَبْرَارِ
یعنی حضرت محمدؐ اور ان کے اہلبیتؑ جو نیک اور خوش کردار امام ہیں
لَجَعَلْتُھُمْ شُفَعَائِیْ
ضرور میں نے انہیں اپنے سفارشی بنایا ہے
فَبِحَقِّھِمُ الَّذِیْ ٲَوْجَبْتَ لَھُم عَلَیْكَ
پس ان کے حق کے واسطے سے جو تو نے خود پر لازم کر ر کھا ہے
ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُدْخِلَنِیْ
تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے ان لوگوں میں داخل فرما
فِیْ جُمْلَۃِ الْعَارِفِیْنَ بِھِمْ وَبِحَقِّھِمْ
جو ان کی اور ان کے حق کی معرفت رکھتے ہیں
وَفِیْ زُمْرَۃِ الْمَرْحُوْمِیْنَ بِشَفَاعَتِھِمْ
اور مجھے اس گروہ میں رکھ جس پر ان کی سفارش سے رحم کیا گیا ہے
اِنَّكَ ٲَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ
بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ الطَّاھِرِیْنَ وَسَلَّمَ تَسْلِیْمًا كَثِیْرًا
اور خدا درود بھیجے محمدؐ پر اور ان کی پاکیزہ آلؑ پر، اور سلام بھیجے بہت بہت سلام
وَحَسْبُنَا ﷲُ وَنِعْمَ الْوَكِیْلُ۔
اور کافی ہے ہمارے لیے خدا جو بہترین کار ساز ہے۔
Text source: Mafatih al-Jinan Urdu — duas.co. Please consult a qualified scholar for religious guidance.