General Ziyarat

Ziyarat Jamia Saghira

زیارت جامعہ صغیرہ

23 paired Arabic and Urdu lines

32px

Line controls use Azure neural spoken pronunciation, not human devotional recitation, Tajweed, Qira’at or Tarteel.

1

اَلسَّلَامُ عَلٰی ٲَوْلِیَاءِ ﷲِ وَٲَصْفِیَائِہٖ

سلام ہو اولیاء خدا اور اس کے برگزیدہ پر

2

اَلسَّلَامُ عَلٰی ٲُمَنَاءِ ﷲِ وَٲَحِبَّائِہٖ

سلام ہو خدا کے امانتداروں اور اس کے پیاروں پر

3

اَلسَّلَامُ عَلٰی ٲَنْصَارِ ﷲِ وَخُلَفَائِہٖ

سلام ہو خدا کے ناصروں اور اس کے نائبوں پر

4

اَلسَّلَامُ عَلٰی مَحَالِّ مَعْرِفَۃِ ﷲِ

سلام ہو خدا کی معرفت کے نشانوں پر

5

اَلسَّلَامُ عَلٰی مَسَاكِنِ ذِكْرِ ﷲِ

سلام ہو ذکر الہی کے منزل گاہوں پر

6

اَلسَّلَامُ عَلٰی مُظْھِرِیْ ٲَمْرِ ﷲِ وَنَھْیِہِ

سلام ہو خدا کے امر و نہی کے آشکار کرنے والوں پر

7

اَلسَّلَامُ عَلَی الدُّعَاۃِ اِلَی ﷲِ

سلام ہو خدا کی طرف بلانے والوں پر

8

اَلسَّلَامُ عَلَی الْمُسْتَقِرِّیْنَ فِیْ مَرْضَاۃِ ﷲِ

سلام ہو خدا کی رضاؤں میں رہنے والوں پر

9

اَلسَّلَامُ عَلَی الْمُخْلِصِیْنَ فِیْ طَاعَۃِ ﷲِ

سلام ہو خدا کے سچے اطاعت گزاروں پر

10

اَلسَّلَامُ عَلَی الْاَدِلَّاءِ عَلَی ﷲِ

سلام ہو خدا کی طرف رہنمائی کرنے والوں پر

11

اَلسَّلَامُ عَلَی الَّذِیْنَ مَنْ وَالَاھُمْ فَقَدْ وَالَی ﷲَ

سلام ہو ان پر کہ جو ان سے محبت کرے تو خدا اس سے محبت کرتا ہے

12

وَمَنْ عَادَاھُمْ فَقَدْ عَادَی ﷲَ

اور جو ان سے دشمنی رکھے خدا اس سے دشمنی رکھتا ہے

13

وَمَنْ عَرَفَھُمْ فَقَدْ عَرَفَ ﷲَ

سلام ہو ان پر کہ جو ان کی معرفت کر لے وہ خدا کو پہچان لیتا ہے

14

وَمَنْ جَھِلَھُمْ فَقَدْ جَھِلَ ﷲَ

اور جو ان سے ناواقف ہو وہ خدا سے ناواقف ہوتا ہے

15

وَمَنِ اعْتَصَمَ بِھِمْ فَقَدِ اعْتَصَمَ بِاللّٰهِ

جو ان سے تعلق رکھے وہ خدا سے تعلق رکھتا ہے

16

وَمَنْ تَخَلّٰی مِنْھُمْ فَقَدْ تَخَلّٰی مِنَ ﷲِ عَزَّوَجَلَّ

اور جو ان سے الگ رہے وہ خدا سے الگ رہ جاتا ہے

17

وَٲُشْھِدُ ﷲَ ٲَنِّیْ سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمْتُمْ

میں خدا کو گواہ بناتا ہوں کہ میری صلح ہے اس سے جس سے آپ کی صلح ہو

18

وَحَرْبٌ لِمَنْ حَارَبْتُمْ

اور میری جنگ ہے اس سے جس سے آپ کی جنگ ہو

19

مُؤْمِنٌ بِسِرِّكُمْ وَعَلَانِیَتِكُمْ

میں آپ کے ظاہر و باطن پر ایمان رکھتا ہوں

20

مُفَوِّضٌ فِیْ ذٰلِكَ كُلِّہٖ اِلَیْكُمْ

اس بارے میں خود کو آپ کے سپرد کرتا ہوں

21

لَعَنَ ﷲُ عَدُوَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ

خدا لعنت کرے آل محمد کے دشمنوں پر جو جن وانس میں سے ہیں

22

وَٲَبْرَٲُ اِلَی ﷲِ مِنْھُمْ

میں خدا کے سامنے ان سے بری ہوں

23

وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ۔

اور خدا محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت کرے۔

Text source: Mafatih al-Jinan Urdu — duas.co. Please consult a qualified scholar for religious guidance.