ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں
Madina
ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ
اور گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اس کے بندے اور رسولؐ ہیں
وَٲَنَّہٗ سَیِّدُ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ
جو اولین و آخرین کے سید و سردار ہیں
وَٲَنَّہٗ سَیِّدُ الْاَ نْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ۔
اور وہ نبیوں اور رسولوں کے بھی سردار ہیں۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیْہِ وَعَلٰی ٲَھْلِ بَیْتِہِ الْاَئِمَۃِ الطَّیِّبِیْنَ
اے معبود! ان پر اور ان کے اہل بیتؑ پر رحمت فرما جو پاک و پاکیزہ امامؑ ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُوْلَ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسولؐ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَلِیْلَ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے دوست
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے نبیؐ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا صَفِیَّ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے منتخب
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَحْمَۃَ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کی رحمت
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خِیَرَۃَ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے چنے ہوئے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حَبِیْبَ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے حبیب
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَجِیْبَ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے برگزیدہ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ
آپ پر سلام ہو اے نبیوں کے خاتم
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا سَیِّدَ الْمُرْسَلِیْنَ
آپ پر سلام ہو اے رسولوں کے سردار
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا قَائِمًا بِالْقِسْطِ
آپ پر سلام ہو اے عدل قائم کرنے والے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا فَاتِحَ الْخَیْرِ
آپ پر سلام ہو اے ہر نیکی کو کھولنے والے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَعْدِنَ الْوَحْیِ وَالتَّنْزِیْلِ
آپ پر سلام ہو اے وحی اور تنزیل کے خزانہ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُبَلِّغًا عَنِ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کا پیغام پہنچانے والے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا السِّرَاجُ الْمُنِیْرُ
آپ پر سلام ہو اے روشن چراغ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُبَشِّرُ
آپ پر سلام ہو اے بشارت دینے والے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَذِیْرُ
آپ پر سلام ہو اے ڈرانے والے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُنْذِرُ
آپ پر سلام ہو اے ڈرانے والے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نُوْرَ ﷲِ الَّذِیْ یُسْتَضَاءُ بِہٖ
سلام ہو آپ پر اے خدا کے نور جس سے لوگ روشنی پاتے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَعَلٰی ٲَھْلِ بَیْتِكَ الطَّیِّبِیْنَ
آپ پر سلام ہو اور آپ کے اہلؑ بیت پر کہ جو نیک سیرت،
الطَّاھِرِیْنَ الْھَادِیْنَ الْمَھْدِیِّیْنَ
پاکیزہ تر، ہدایت دینے والے، ہدایت یافتہ ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَعَلٰی جَدِّكَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ
آپ پر سلام ہو اور آپ کے جد اعلیٰ جناب عبدالمطلبؑ پر
وَعَلٰی ٲَبِیْكَ عَبْدِ ﷲِ
اور آپ کے پدر بزرگوار عبد اللہؑ پر
اَلسَّلَامُ عَلٰی ٲُمِّكَ اٰمِنَۃَ بِنْتِ وَھَبٍ
سلام ہو آپ کی والدہ محترمہ آمنہؑ بنت وہب پر
اَلسَّلَامُ عَلٰی عَمِّكَ حَمْزَۃَ سَیِّدِ الشُّھَدَاءِ
سلام ہو آپ کے چچا حمزہؑ پر جو شہیدوں کے سردار ہیں
اَلسَّلَامُ عَلٰی عَمِّكَ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ
سلام ہو آپ کے چچا عباسؑ بن عبدالمطلبؑ پر
اَلسَّلَامُ عَلٰی عَمِّكَ وَكَفِیْلِكَ ٲَبِیْ طَالِبٍ
سلام ہو آپ کے چچا اور آپ کے مربی ابو طالبؑ پر
اَلسَّلَامُ عَلَی ابْنِ عَمِّكَ جَعْفَرٍ الطَّیَّارِ فِیْ جِنَانِ الْخُلْدِ
سلام ہو آپ کے چچا زاد جعفر طیارؑ پر جو باغ بہشت میں محو پرواز ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُحَمَّدُ
آپ پر سلام ہو یا محمدؐ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَحْمَدُ
سلام ہو آپ پر یا احمدؐ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حُجَّۃَ ﷲِ عَلَی الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ
آپ پر سلام ہو اے سب اولین وآخرین پر خدا کی حجت
وَالسَّابِقَ اِلٰی طَاعَۃِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
اور عالمین کے پروردگار کی جانب سبقت کرنے والے
وَالْمُھَیْمِنَ عَلٰی رُسُلِہٖ، وَالْخَاتِمَ لِاَنْبِیَائِہٖ
اس کے رسولوں کے نگہدار، اس کے نبیوں کے خاتم
وَالشَّاھِدَ عَلٰی خَلْقِہٖ، وَالشَّفِیْعَ اِلَیْہِ
اس کی خلقت کے گواہ اور شفاعت کرنے والے
وَالْمَكِیْنَ لَدَیْہِ، وَالْمُطَاعَ فِیْ مَلَكُوْتِہٖ
اس کی نگاہ میں صاحب منزلت اور اس کی حکومت میں لائق اطاعت
الْاَحْمَدَ مِنَ الْاَوْصَافِ
بہترین پسندیدہ صفتوں والے
الْمُحَمَّدَ لِسَائِرِ الْاَشْرَافِ
جس کے تمام شرف کی تعریف کی گئی ہے
الْكَرِیْمَ عِنْدَ الرَّبِّ
پروردگار کے نزدیک عزت والے
وَالْمُكَلَّمَ مِنْ وَرَاءِ الْحُجُبِ
خدا کے ساتھ پردوں کے پیچھے سے کلام کرنے والے
الْفَائِزَ بِالسِّبَاقِ، وَالْفَائِتَ عَنِ اللِّحَاقِ
کامیابی میں سبقت رکھنے والے، کسی غیر کی پیروی کرنے سے منع کیے گئے
تَسْلِیْمَ عَارِفٍ بِحَقِّكَ
آپ کے حق کو جانتا ہوں
مُعْتَرِفٍ بِالتَّقْصِیْرِ فِیْ قِیَامِہٖ بِوَاجِبِكَ
اسے قائم کرنے میں اپنی کوشش کی کمی کو مانتا ہوں
غَیْرِ مُنْكِرٍ مَا انْتَھٰی اِلَیْہِ مِنْ فَضْلِكَ
آپ کی فضیلت اور بزرگی کا منکر نہیں ہوں
مُوْقِنٍ بِالْمَزِیْدَاتِ مِنْ رَبِّكَ
اس میں آپ کے رب کی طرف سے مزید فضل کا یقین رکھتا ہوں
مُؤْمِنٍ بِالْكِتَابِ الْمُنْزَلِ عَلَیْكَ
آپ پر نازل کی گئی کتاب پر ایمان رکھتا ہوں
مُحَلِّلٍ حَلَالَكَ، مُحَرِّمٍ حَرَامَكَ
آپ کے حلال کو حلال، آپ کے حرام کو حرام سمجھتا ہوں
ٲَشْھَدُ یَا رَسُوْلَ ﷲِ مَعَ كُلِّ شَاھِدٍ
گواہی دیتا ہوں اے خدا کے رسولؐ ہر گواہ کے ہمراہ
وَٲَتَحَمَّلُھَا عَنْ كُلِّ جَاحِدٍ
اور ہر انکار کرنے والے کی طرف سے بھی
ٲَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ رِسَالَاتِ رَبِّكَ
کہ بے شک آپ نے اپنے رب کے احکام پہنچا دیے ہیں
وَنَصَحْتَ لِاُمَّتِكَ
اپنی امت کو پندو نصیحت کی ہے
وَجَاھَدْتَ فِیْ سَبِیْلِ رَبِّكَ
اور آپ نے خدا کی راہ میں بہترین جہاد کیا
وَصَدَعْتَ بِٲَمْرِہٖ، وَاحْتَمَلْتَ الْاَذٰی فِیْ جَنْبِہٖ
اس کے دین کے لیے پریشانی اٹھائی اس کی خاطر تکلیفیں برداشت کیں
وَدَعَوْتَ اِلٰی سَبِیْلِہٖ بِالْحِكْمَۃِ
اور اس کے صراط مستقیم کی طرف لوگوں کو دانشمندی کے ساتھ بلایا
وَالْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ الْجَمِیْلَۃِ
اور بہترین پندونصیحت کے ساتھ
وَٲَدَّیْتَ الْحَقَّ الَّذِیْ كَانَ عَلَیْكَ
آپ نے وہ فرض ادا کیا جو آپ کے ذمہ تھا
وَٲَنَّكَ قَدْ رَؤُفْتَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ
اور بے شک آپ مومنوں پر مہربان
وَغَلُظْتَ عَلَی الْكَافِرِیْنَ
اور کافروں کے ساتھ بڑے سخت گیر رہے
وَعَبَدْتَ ﷲَ مُخْلِصًا حَتّٰی ٲَتَاكَ الْیَقِیْن
آپ خلوص سے خدا کی عبادت کرتے رہے حتیٰ کہ آپ کا وصال ہو گیا
فَبَلَغَ ﷲُ بِكَ ٲَشْرَفَ مَحَلِّ الْمُكَرَّمِیْنَ
پس خدا نے آپ کو عزت داروں میں سے اعلیٰ مقام عطا فرمایا
وَٲَعْلٰی مَنَازِلِ الْمُقَرَّبِیْنَ
اپنے مقربین میں بلند مرتبہ دیا
وَٲَرْفَعَ دَرَجَاتِ الْمُرْسَلِیْنَ
اور نبیوں میں سب سے بڑا درجہ بخشا
حَیْثُ لَا یَلْحَقُكَ لَاحِقٌ
اس منزل پر کہ کوئی اس مقام تک نہیں پہنچا
وَلَا یَفُوْقُكَ فَائِقٌ، وَلَا یَسْبِقُكَ سَابِقٌ
اور کوئی آپ سے بلند نہیں ہوا، کسی نے آپؐ پر سبقت حاصل نہ کی
وَلَا یَطْمَعُ فِیْ اِدْرَاكِكَ طَامِعٌ
اور جہاں تک آپ کی رسائی ہے کوئی اس کی تمنا نہیں کر سکتا
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی اسْتَنْقَذَنَا بِكَ مِنَ الْھَلَكَۃِ
حمد خدا کیلئے ہے جس نے آپ کے ذریعے ہمیں ہلاکت سے نجات دی
وَھَدَانَا بِكَ مِنَ الضَّلَالَۃِ
گمراہی سے ہدایت کی طرف آنے کا راستہ بتایا
وَنَوَّرَنَا بِكَ مِنَ الظُّلْمَۃِ
اور آپ کے ذریعے تاریکی سے روشنی میں لایا
فَجَزَاكَ ﷲُ یَا رَسُوْلَ ﷲِ مِنْ مَبْعُوْثٍ
پس خدا آپ کو جزا دے اے خدا کے رسولؐ
ٲَفْضَلَ مَا جَازٰی نَبِیًّا عَنْ ٲُمَّتِہٖ
اس سے بہتر کہ جو کسی نبیؐ کو اس کی امت کی تربیت میں ملی
وَرَسُوْلًا عَمَّنْ ٲُرْسِلَ اِلَیْہِ
اور کسی رسولؐ کو اس کی قوم سے ملی ہو جس کی طرف بھیجا گیا ہے
بِٲَبِیْ ٲَنْتَ وَٲُمِّیْ یَا رَسُوْلَ ﷲِ
آپ پر میرے ماں باپ قربان یا رسول اللہؐ
زُرْتُكَ عَارِفًا بِحَقِّكَ مُقِرًّا بِفَضْلِكَ
میں نے آپ کی زیارت کی آپ کے حق کو پہچانتے ہوئے، آپ کی بزرگی کو مانتے ہوئے
مُسْتَبْصِرًا بِضَلَالَۃِ مَنْ خَالَفَكَ وَخَالَفَ ٲَھْلَ بَیْتِكَ
آپ کی اور آپ کے اہلبیتؑ کی مخالفت کرنے والوں کی گمراہی کو پہچانتے ہوئے
عَارِفًا بِالْھُدَی الَّذِیْ ٲَنْتَ عَلَیْہِ
اس ہدایت کو سمجھتے ہوئے جس پر آپ قائم ہیں
بِٲَبِیْ ٲَنْتَ وَٲُمِّیْ وَنَفْسِیْ وَٲَھْلِیْ وَمَالِیْ وَوَلَدِیْ
آپ پر قربان ہوں میرے ماں باپ اور میری جان میرا کنبہ میرا مال اور میری اولاد
ٲَنَا ٲُصَلِّیْ عَلَیْكَ كَمَا صَلَّی ﷲُ عَلَیْكَ
میں آپ پر درود بھیجتاہوں جیسے آپ پر اللہ درود بھیجتا ہے
وَصَلّٰی عَلَیْكَ مَلَائِكَتُہٗ وَٲَنْبِیَاؤُہٗ وَرُسُلُہٗ
اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس کے انبیاء اور اس کے رسولؐ
صَلَاۃً مُتَتَابِعَۃً وَافِرَۃً مُتَوَاصِلَۃً
ایسا درود جو لگاتار، بہت زیادہ اور مسلسل ہے
لَا انْقِطَاعَ لَھَا وَلَا ٲَمَدَ وَلَا ٲَجَلَ
کہ اس میں وقفہ نہیں اور نہ اس کی حد و انتہا ہے
صَلَّی ﷲُ عَلَیْكَ وَعَلٰی ٲَھْلِ بَیْتِكَ
اللہ آپ پر اور آپ کی اہل بیت پر رحمت فرمائے
الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ كَمَا ٲَنْتُمْ ٲَھْلُہٗ۔
جو نیک سیرت اور پاکیزہ تر ہیں، جس رحمت کے آپ سب اہل ہیں۔
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ جَوَامِعَ صَلَوَاتِكَ
اے معبود! قرار دے اپنی تمام تر رحمتیں
وَنَوَامِیَ بَرَكَاتِكَ وَفَوَاضِلَ خَیْرَاتِكَ
اپنی بہت زیادہ برکتیں اپنی کثیر تعداد نیکیاں
وَشَرَائِفَ تَحِیَّاتِكَ
اپنے بہتر و برتر درود
وَتَسْلِیْمَاتِكَ وَكَرَامَاتِكَ وَرَحَمَاتِكَ
اپنے سلام و سلامتیاں اپنی بزرگیاں اپنی رحمتیں
وَصَلَوَاتِ مَلَائِكَتِكَ الْمُقَرَّبِیْنَ
اور اپنے مقرب فرشتوں کا درود،
وَٲَنْبِیَائِكَ الْمُرْسَلِیْنَ، وَٲَئِمَّتِكَ الْمُنْتَجَبِیْنَ
اپنے بھیجے ہوئے سارے نبیوں اور رسولوں اپنے برگزیدہ ائمہؑ کا درود
وَعِبَادِكَ الصَّالِحِیْنَ، وَٲَھْلِ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرَضِیْنَ
اور زمینوں و آسمانوں میں رہنے والے اپنے نیک بندوں
وَمَنْ سَبَّحَ لَكَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ مِنَ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ
اور اے جہانوں کے پروردگار اولین و آخرین میں سے جو تیری تسبیح کرتے ہیں ان سب کا درود
عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ
(قرار دے) حضرت محمدؐ پر جو تیرے بندے، تیرے رسولؐ،
وَشَاھِدِكَ وَنَبِیِّكَ وَنَذِیْرِكَ وَٲَمِیْنِكَ وَمَكِیْنِكَ
تیرے گواہ، نبی، تجھ سے ڈرانے والے، تیرے امانتدار، تیرے قائم کردہ،
وَنَجِیِّكَ وَنَجِیْبِكَ وَحَبِیْبِكَ وَخَلِیْلِكَ وَصَفِیِّكَ
تیرے رازدار، تیرے چنے ہوئے، تیرے حبیب، تیرے دوست، تیرے پسندیدہ،
وَصَفْوَتِكَ وَخَاصَّتِكَ وَخَالِصَتِكَ وَرَحْمَتِكَ
تیرے برگزیدہ، تیرے یگانہ، تیرے مخلص اور خالص، تیری رحمت،
وَخَیْرِ خِیَرَتِكَ مِنْ خَلْقِكَ
اور تیری مخلوق میں نیک لوگوں میں سے نیک،
نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ، وَخَازِنِ الْمَغْفِرَۃِ
رحمت والے نبی، بخشش کے خزینہ دار،
وَقَائِدِ الْخَیْرِ وَالْبَرَكَۃِ
خیر و برکت کے لانے والے،
وَمُنْقِذِ الْعِبَادِ مِنَ الْھَلَكَۃِ بِاِذْنِكَ
تیرے حکم کے تحت لوگوں کو تباہی سے نجات دلانے والے
وَدَاعِیْھِمْ اِلٰی دِیْنِكَ، الْقَیِّمِ بِٲَمْرِكَ
اور ان کو تیرے دین کی طرف بلانے والے، تیرے حکم پر قائم رہنے والے
ٲَوَّلِ النَّبِیِّیْنَ مِیْثَاقًا، وَاٰخِرِھِمْ مَبْعَثًا
میثاق میں سب نبیوں سے اول اور بھیجے جانے میں نبئ آخر
الَّذِیْ غَمَسْتَہٗ فِیْ بَحْرِ الْفَضِیْلَۃِ
کہ جن کو تو نے فضیلت کے سمندر میں داخل کیا
وَالْمَنْزِلَۃِ الْجَلِیْلَۃِ، وَالدَّرَجَۃِ الرَّفِیْعَۃِ
اونچی شان عطا کی، بلند مقام پر سرفراز فرمایا
وَالْمَرْتَبَۃِ الْخَطِیْرَۃِ
اور بڑے سے بڑا مرتبہ بخشا
وَٲَوْدَعْتَہُ الْاَصْلَابَ الطَّاھِرَۃَ
تو نے آنحضرتؐ کو پاکیزہ صلب میں ودیعت کیا
وَنَقَلْتَہٗ مِنْھَا اِلَی الْاَرْحَامِ الْمُطَھَّرَۃِ
اور وہاں سے پاکیزہ رحموں میں پہنچایا
لُطْفًا مِنْكَ لَہٗ وَتَحَنُّنًا مِنْكَ عَلَیْہِ
یہ ان پر تیری مہربانی اور ان کے ساتھ تیری محبت تھی
اِذْ وَكَّلْتَ لِصَوْنِہٖ وَحِرَاسَتِہٖ وَحِفْظِہٖ
جب تو نے ان کی حفاظت کی، ان کی نگہداری، ان کی نگہبانی
وَحِیَاطَتِہٖ مِنْ قُدْرَتِكَ عَیْنًا عَاصِمَۃً
اور سنبھالنے کیلئے اپنی قدرت سے بچاؤ کرنے والی آنکھ معین کی
حَجَبْتَ بِھَا عَنْہُ مَدَانِسَ الْعَھْرِ وَمَعَائِبَ السِّفَاحِ
جس سے تو نے انہیں بد نگاہوں اور برے کاموں کی آلائش سے بچایا
حَتّٰی رَفَعْتَ بِہٖ نَوَاظِرَ الْعِبَادِ
یہاں تک کہ ان کے ذریعے تو نے لوگوں کو بلند نگاہ بنایا
وَٲَحْیَیْتَ بِہٖ مَیْتَ الْبِلَادِ
اور شہروں کو رونق بخشی
بِٲَنْ كَشَفْتَ عَنْ نُوْرِ وِلَادَتِہٖ ظُلَمَ الْاَسْتَارِ
کیونکہ تو نے ان کی ولادت کے نور سے تاریکیوں کے پردے ہٹائے
وَٲَلْبَسْتَ حَرَمَكَ بِہٖ حُلَلَ الْاَنْوَارِ۔
اور اپنے گھر کو نورانی لباس پہنائے
اَللّٰھُمَّ فَكَمَا خَصَصْتَہٗ بِشَرَفِ ھٰذِہِ الْمَرْتَبَۃِ الْكَرِیْمَۃِ
اے معبود! جس طرح تو نے آنحضرتؐ کو اس بلند ترین مرتبہ میں (خصوصیت دی ہے)
وَذُخْرِ ھٰذِہِ الْمَنْقَبَۃِ الْعَظِیْمَۃِ
اس بڑی خوبی میں خصوصیت دی ہے
صَلِّ عَلَیْہِ كَمَا وَفٰی بِعَھْدِكَ، وَبَلَّغَ رِسَالَاتِكَ
اب ان پر رحمت فرما جیسے انہوں نے تیرا عہد پورا کیا، تیرے احکام پہنچائے
وَقَاتَلَ ٲَھْلَ الْجُحُوْدِ عَلٰی تَوْحِیْدِكَ
اور تیری توحید کی خاطر منکروں کو قتل کیا
وَقَطَعَ رَحِمَ الْكُفْرِ فِیْ اِعْزَازِ دِیْنِكَ
تیرے دین کی قوت کے لیے کفر کی جڑیں کاٹ ڈالیں
وَلَبِسَ ثَوْبَ الْبَلْوٰی فِیْ مُجَاھَدَۃِ ٲَعْدَائِكَ
تیرے دشمنوں کے ساتھ جہاد میں سخت تکلیف اٹھائی
وَٲَوْجَبْتَ لَہٗ بِكُلِّ ٲَذًى مَسَّہٗ
ان پر جو سختی ہوئی
ٲَوْ كَیْدٍ ٲَحَسَّ بِہٖ مِنَ الْفِیَۃِ الَّتِیْ حَاوَلَتْ قَتْلَہٗ
یا جو مکر ان سے کیا گیا اس گروہ کی طرف سے جو انہیں قتل کرنا چاہتا تھا
فَضِیْلَۃً تَفُوْقُ الْفَضَائِلَ
تو نے ہر ایک سختی و مکر کے بدلے میں آپؐ کو فضیلت پر فضیلت عطا کی
وَیَمْلِكُ بِھَا الْجَزِیْلَ مِنْ نَوَالِكَ
اور آپؐ کو بڑے سے بڑا اجر عنایت فرمایا
وَقَدْ ٲَسَرَّ الْحَسْرَۃَ، وَٲَخْفَی الزَّفْرَۃَ، وَتَجَرَّعَ الْغُصَّۃَ
اور یقیناً انہوں نے حسرت کو چھپایا رنج کو پوشیدہ رکھا اور غم کو برداشت کیا
وَلَمْ یَتَخَطَّ مَا مَثَّلَ لَہٗ وَحْیُكَ۔
مگر تیری وحی کے احکام سے تجاوز نہیں کیا
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیْہِ وَعَلٰی ٲَھْلِ بَیْتِہٖ صَلَاۃً تَرْضَاھَا لَھُمْ
اے معبود! رحمت کر آنحضرتؐ پر اور ان کے اہل بیتؑ پر ایسی رحمت جو تو ان کیلئے پسند کرتا ہے
وَبَلِّغْھُمْ مِنَّا تَحِیَّۃً كَثِیْرَۃً وَسَلَامًا
اور ہماری طرف سے انہیں بہت بہت درود وسلام پہنچا دے
وَاٰتِنَا مِنْ لَدُنْكَ فِیْ مُوَالَاتِھِمْ فَضْلًا وَاِحْسَانًا
اور ان کی محبت کے بدلے میں ہمیں فضل و احسان،
وَرَحْمَۃً وَغُفْرَانًا، اِنَّكَ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ۔
رحمت اور بخشش نصیب فرما بے شک تو بڑا ہی فضل و کرم والا ہے۔
اَللّھُمَّ اِنَّكَ قُلْتَ لِنَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
اے معبود! بے شک تو نے اپنے نبی محمد سے فرمایا
وَلَوْ ٲَنَّھُمْ اِذْ ظَلَمُوْا ٲَنْفُسَھُمْ جَاءُوْكَ
اگر لوگ اپنے نفس پر ظلم کریں اور تمہارے پاس آئیں
فَاسْتَغْفَرُوا ﷲَ وَاسْتَغْفَرَ لَھُمُ الرَّسُوْلُ
اور اللہ سے بخشش طلب کریں اور رسول بھی ان کیلئے بخشش طلب کرے
لَوَجَدُوا ﷲَ تَوَّابًا رَحِیْمًا
تو ضرور وہ اللہ کو پائیں گے توبہ قبول کرنے والا مہربان
وَلَمْ ٲَحْضُرْ زَمَانَ رَسُوْلِكَ عَلَیْہِ وَاٰلِہِ السَّلَامُ۔
اور میں موجود نہ تھا تیرے رسولؐ کے زمانے میں ان پر اور ان کی آلؑ پر سلام
اَللّٰھُمَّ وَقَدْ زُرْتُہٗ رَاغِبًا تَائِبًا مِنْ سَیِّءِ عَمَلِیْ
اے معبود! میں نے ان کی زیارت کی رغبت کے ساتھ اپنے برے عمل سے توبہ کرتے ہوئے
وَمُسْتَغْفِرًا لَكَ مِنْ ذُنُوْبِیْ
تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے
وَمُقِرًّا لَكَ بِھَا وَٲَنْتَ ٲَعْلَمُ بِھَا مِنِّیْ
اور تیرے سامنے ان کا اقرار کرتے ہوئے اور تو ان کو مجھ سے زیادہ جانتا ہے
وَمُتَوَجِّھًا اِلَیْكَ بِنَبِیِّكَ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ صَلَوَاتُكَ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
تیرے نبی کے وسیلے سے تیری طرف متوجہ ہوں جو رحمت والے نبی ہیں ان پر اور ان کی آلؑ پر تیری رحمتیں ہوں
فَاجْعَلْنِی اللّٰھُمَّ بِمُحَمَّدٍ وَٲَھْلِ بَیْتِہٖ
پس اے معبود! حضرت محمدؐ اور ان کے اہل بیتؑ کے واسطے سے
عِنْدَكَ وَجِیْھًا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ
مجھے دنیا و آخرت میں اپنے نزدیک باعزت اور مقرب قرار دے
یَا مُحَمَّدُ یَا رَسُوْلَ ﷲِ بِٲَبِیْ ٲَنْتَ وَٲُمِّیْ
یا محمدؐ یا رسول اللہ، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں
یَا نَبِیَّ ﷲِ، یَا سَیِّدَ خَلْقِ ﷲِ
اے اللہ کے نبیؐ، اے مخلوق خدا کے سردار،
اِنِّیْ ٲَتَوَجَّہُ بِكَ اِلَی ﷲِ رَبِّكَ وَرَبِّیْ
میں نے آپ کے وسیلے سے اللہ کی طرف توجہ کی ہے جو آپ کا اور میرا رب ہے
لِیَغْفِرَ لِیْ ذُنُوْبِیْ، وَیَتَقَبَّلَ مِنِّیْ عَمَلِیْ
تاکہ وہ میرے گناہ بخش دے اور میرے عمل کو قبول فرمائے
وَیَقْضِیَ لِیْ حَوَائِجِیْ
اور میری حاجت برلائے
فَكُنْ لِیْ شَفِیْعًا عِنْدَ رَبِّكَ وَرَبِّیْ
پس آپ اپنے اور میرے رب کے حضور میری شفاعت فرمائیں
فَنِعْمَ الْمَسْؤُوْلُ الْمَوْلٰی رَبِّیْ
کیونکہ میرا پروردگار بہترین مولا اور ایسا رب ہے جس سے سوال کیا جاتا ہے
وَنِعْمَ الشَّفِیْعُ ٲَنْتَ یَا مُحَمَّدُ
بہترین شفاعت کرنے والے ہیں اے محمدؐ
عَلَیْكَ وَعَلٰی ٲَھْلِ بَیتِكَ اَلسَّلَامُ
آپ اور آپ کے اہل بیتؑ پر بہت بہت سلام ہو
اَللّٰھُمَّ وَٲَوْجِبْ لِیْ مِنْكَ الْمَغْفِرَۃَ وَالرَّحْمَۃَ
اے معبود! اپنی طرف سے میرے لیے بخشش و رحمت کو واجب کر دے
وَالرِّزْقَ الْوَاسِعَ الطَّیِّبَ النَّافِعَ
اور کشادہ، نفع بخش اور پاکیزہ رزق کو
كَمَا ٲَوْجَبْتَ لِمَنْ ٲَتٰی نَبِیَّكَ مُحَمَّدًا صَلَوَاتُكَ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
جیسا کہ تو نے لازم کیا ہے اس کے لیے جو تیرے نبی محمدؐ کے حضور آیا، تیری رحمتیں ہوں ان پر اور ان کی آلؑ پر
وَھُوَ حَیٌّ فَٲَقَرَّ لَہٗ بِذُنُوْبِہٖ
جبکہ آپؐ زندہ تھے، اس نے انؐ کے پاس گناہوں کا اقرار کیا
وَاسْتَغْفَرَ لَہٗ رَسُوْلُكَ عَلَیْہِ وَاٰلِہِ السَّلَامُ
اور تیرے رسولؐ نے اس کیلئے بخشش مانگی، ان پر اور ان کی آلؑ پر سلام ہو،
فَغَفَرْتَ لَہٗ بِرَحْمَتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
پس تو نے اسے بخش دیا اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
اَللّٰھُمَّ وَقَدْ ٲَمَّلْتُكَ وَرَجَوْتُكَ وَقُمْتُ بَیْنَ یَدَیْكَ
اے معبود! میں تجھ سے آرزو رکھتا ہوں تجھ سے امید کرتا ہوں تیرے سامنے حاضر ہوں
وَرَغِبْتُ اِلَیْكَ عَمَّنْ سِوَاكَ
اور تیرا مشتاق ہوں نہ تیرے غیر کا
وَقَدْ ٲَمَّلْتُ جَزِیْلَ ثَوَابِكَ
اور میں نے تجھ سے بہت زیادہ ثواب کی امید لگائی ہے
وَاِنِّیْ لَمُقِرٌّ غَیْرُ مُنْكِرٍ
میں اقرار کر رہا ہوں منکر نہیں ہوں
وَتَائِبٌ اِلَیْكَ مِمَّا اقْتَرَفْتُ
اور جو گناہ کیا ہے تیرے حضور ان سے توبہ کر رہا ہوں
وَعَائِذٌ بِكَ فِیْ ھٰذَا الْمَقَامِ مِمَّا قَدَّمْتُ مِنَ الْاَعْمَالِ
اور تیری پناہ لیتا ہوں اس مقام پر ان گناہوں سے جو میں نے کیے ہیں
الَّتِیْ تَقَدَّمْتَ اِلَیَّ فِیْھَا وَنَھَیْتَنِیْ عَنْھَا
جن سے تو نے پہلے مجھے آگاہ کیا مجھے ان سے روکا
وَٲَوْعَدْتَ عَلَیْھَا الْعِقَابَ
اور ان پر عذاب کا وعدہ دیا ہے
وَٲَعُوْذُ بِكَرَمِ وَجْھِكَ
پناہ لیتا ہوں میں تیری ذات کے کرم کی
ٲَنْ تُقِیْمَنِیْ مَقَامَ الْخِزْیِ وَالذُّلِّ
کہ تو مجھ کو ذلت و رسوائی کے مقام پر کھڑا کرے
یَوْمَ تُھْتَكُ فِیْہِ الْاَسْتَارُ
جس دن پردے فاش ہوں گے
وَتَبْدُوْ فِیْہِ الْاَسْرَارُ وَالْفَضَائِحُ
اور چھپی برائیاں اور رسوائیاں ظاہر ہوں گی
وَتَرْعَدُ فِیْہِ الْفَرَائِصُ
اور لوگوں کے دل کانپتے ہوں گے
یَوْمَ الْحَسْرَۃِ وَالنَّدَامَۃِ، یَوْمَ الْأَفِكَۃِ، یَوْمَ الْاٰزِفَۃِ
وہ افسوس اور پشیمانی کا دن ہو گا، تہمت پر پکڑ کا دن، بدحالی کا دن
یَوْمَ التَّغَابُنِ، یَوْمَ الْفَصْلِ، یَوْمَ الْجَزَاءِ
خسارے کا دن، فیصلے کا دن، جزا پانے کا دن
یَوْمًا كَانَ مِقْدَارُہٗ خَمْسِیْنَ ٲَلْفَ سَنَۃٍ
وہ دن جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہو گی
یَوْمَ النَّفْخَۃِ، یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَۃُ تَتْبَعُھَا الرَّادِفَۃُ
وہ ہے صور پھونکے جانے کا دن، لرزہ پیدا کرنے والا دن، اس کے پیچھے دوسرا صور پھونکا جائے گا
یَوْمَ النَّشْرِ، یَوْمَ الْعَرْضِ
پرے باندھنے کا دن، اعمال نامے کھلنے کا دن
یَوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِیْنَ
جس دن لوگ جہانوں کے رب کے حضور کھڑے ہوں گے
یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ ٲَخِیْہِ
وہ دن جب آدمی دور بھاگے گا اپنے بھائی سے
وَٲُمِّہٖ وَٲَبِیْہِ، وَصَاحِبَتِہٖ وَبَنِیْہِ
اپنی ماں، اپنے باپ، اپنی بیوی اور اپنے بچوں سے
یَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ وَٲَكْنَافُ السَّمَاءِ
وہ دن جب زمین پھٹ جائے گی اور آسمان شگافتہ ہو جائیں گے
یَوْمَ تَٲْتِیْ كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ نَفْسِھَا
جس دن ہر شخص اپنی ہی ذات کے بچاؤ کے لیے بولے گا
یَوْمَ یُرَدُّوْنَ اِلَی ﷲِ فَیُنَبِّئُھُمْ بِمَا عَمِلُوْا
جس دن لوگ خدا کی طرف لوٹیں گے تو وہ ان کے اعمال ان کو دکھائے گا
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًى عَنْ مَوْلًى شَیْئًا وَلَا ھُمْ یُنْصَرُوْنَ
جس دن دوست دوست کے ذرہ بھر کام نہ آئے گا نہ ان کی مدد کی جائے گی
اِلَّا مَنْ رَحِمَ ﷲُ اِنَّہٗ ھُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ
مگر جس پر اللہ نے رحم کیا بے شک وہ قوی ہے مہربان
یَوْمَ یُرَدُّوْنَ اِلٰی عَالِمِ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ
جس دن لوگ اس کی طرف پلٹیں گے جو ظاہر و باطن کو جانتا ہے
یَوْمَ یُرَدُّوْنَ اِلَی ﷲِ مَوْلَاھُمُ الْحَقِّ
جس دن لوگ اللہ کی طرف پلٹیں گے جو ان کا سچا مالک ہے
یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا
جس دن لوگ اس تیزی کے ساتھ قبروں سے نکلیں گے
كَٲَنَّھُمْ اِلٰی نُصُبٍ یُوْفِضُوْنَ
گویا وہ مرکز کی طرف بھاگے جا رہے ہیں
وَكَٲَنَّھُمْ جَرَادٌ مُنْتَشِرٌ
اور گویا ٹڈی کی طرح منتشر ہوں گے
مُھْطِعِیْنَ اِلَی الدَّاعِیْ اِلَی ﷲِ
جو جلدی خدا کی طرف دعوت دینے والے کی طرف جائیں گے
یَوْمَ الْوَاقِعَۃِ، یَوْمَ تُرَجُّ الْاَرْضُ رَجًّا
وہ دن آنے والا ہے، جس دن زمین سخت لرزے گی
یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَاءُ كَالْمُھْلِ، وَتَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِھْنِ
جس دن آسمان پگھل جائیں گے اور پہاڑ دھنکی ہوئی روئی کی طرح اڑیں گے
وَلَا یَسْٲَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًا
کوئی قریبی کسی قریبی کا حال نہ پوچھے گا
یَوْمَ الشَّاھِدِ وَالْمَشْھُوْدِ
وہ گواہ اور گواہی کا دن ہے
یَوْمَ تَكُوْنُ الْمَلَائِكَۃُ صَفًّا صَفًّا۔
وہ دن جب فرشتے صفیں باندھے کھڑے ہوں گے
اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ مَوْقِفِیْ فِیْ ذٰلِكَ الْیَوْمِ
اے معبود! اس دن کے سخت مقام میں مجھ پر رحم فرما
بِمَوْقِفِیْ فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ
اس روز میری قرار گاہ پر رحم کر
وَلَا تُخْزِنِیْ فِیْ ذٰلِكَ الْمَوْقِفِ بِمَا جَنَیْتُ عَلٰی نَفْسِیْ
مجھے اس قرارگاہ میں اس جرم پر جو میں نے خود پر کیا ہے مجھے رسوا نہ کر
وَاجْعَلْ یَا رَبِّ فِیْ ذٰلِكَ الْیَوْمِ مَعَ ٲَوْلِیَائِكَ مُنْطَلَقِیْ
اے پروردگار اس دن اپنے اولیاء کے ساتھ مجھے چھوڑ دے اور آزاد قرار دے
وَفِیْ زُمْرَۃِ مُحَمَّدٍ وَٲَھْلِ بَیْتِہٖ عَلَیْھِمُ السَّلَامُ مَحْشَرِیْ
اور مجھ کو حضرت محمدؐ اور ان کے اہل بیت کے زمرے میں محشور فرما
وَاجْعَلْ حَوْضَہٗ مَوْرِدِیْ
حوض کوثر کو میرے وارد ہونے کی جگہ بنا
وَفِی الْغُرِّ الْكِرَامِ مَصْدَرِیْ
اور آبرومند لوگوں میں میرا نکلنا قرار دے
وَٲَعْطِنِیْ كِتَابِیْ بِیَمِیْنِیْ حَتّٰی ٲَفُوْزَ بِحَسَنَاتِیْ
میرے نامۂ اعمال میرے داہنے ہاتھ میں دے تاکہ میں نیکیوں تک پہنچوں
وَتُبَیِّضَ بِہٖ وَجْھِیْ
اور اس کے ذریعے میرا چہرہ روشن فرما
وَتُیَسِّرَ بِہٖ حِسَابِیْ
اور میرے حساب میں آسانی فرما
وَتُرَجِّحَ بِہٖ مِیْزَانِیْ
اور میرے عمل کا پلڑا بھاری فرما
وَٲَمْضِیَ مَعَ الْفَائِزِیْنَ مِنْ عِبَادِكَ الصَّالِحِیْنَ
اور میں تیرے نیک بندوں میں سے کامیابی والوں کے ساتھ ہو کر
اِلٰی رِضْوَانِكَ وَجِنَانِكَ اِلٰہَ الْعَالَمِیْنَ
تیری خوشنودی اور تیری جنت میں پہنچوں اے جہانوں کے معبود!
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ ٲَنْ تَفْضَحَنِیْ فِیْ ذٰلِكَ الْیَوْمِ
اے اللہ میں تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ اس روز تو مجھے رسوا کرے
بَیْنَ یَدَیِ الْخَلَائِقِ بِجَرِیْرَتِیْ
ساری مخلوق کے سامنے، میرے گناہ کے بدلے۔
ٲَوْ ٲَنْ ٲَلْقَی الْخِزْیَ وَالنَّدَامَۃَ بِخَطِیْئَتِیْ
یا مجھ کو میری خطاؤں پر ذلت وپشیمانی سے دو چار کرے
ٲَوْ ٲَنْ تُظْھِرَ فِیْہِ سَیِّئَاتِیْ عَلٰی حَسَنَاتِیْ
یا اس دن میری نیکیوں کی نسبت میری برائیاں عیاں کر دے
ٲَوْ ٲَنْ تُنَوِّہَ بَیْنَ الْخَلَائِقِ بِاسْمِیْ
اپنی مخلوق کے روبرو میرے نام کی تشہیر کرے
یَا كَرِیْمُ یَا كَرِیْمُ، الْعَفْوَ الْعَفْوَ، السَّتْرَ السَّتْرَ۔
اے مہربان معافی، معافی پردہ پوشی، پردہ پوشی فرما
اَللّٰھُمَّ وَٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ ٲَنْ یَكُوْنَ فِیْ ذٰلِكَ الْیَوْمِ
اے معبود! تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ اس دن
فِیْ مَوَاقِفِ الْاَشْرَارِ مَوْقِفِیْ
میرا مقام برے لوگوں کے ساتھ ہو
ٲَوْ فِیْ مَقَامِ الْاَشْقِیَاءِ مَقَامِیْ
یا مجھ کو بدبخت لوگوں کے ساتھ جگہ دی جائے
وَاِذَا مَیَّزْتَ بَیْنَ خَلْقِكَ
پس جب تو اپنی مخلوق کو مختلف گروہوں میں تقسیم کرے
فَسُقْتَ كُلًّا بِٲَعْمَالِھِمْ زُمَرًا اِلٰی مَنَازِلِھِمْ
پھر ان کے اعمال کے مطابق ان کو گروہ در گروہ ان کے ٹھکانوں پر بھیجے
فَسُقْنِیْ بِرَحْمَتِكَ فِیْ عِبَادِكَ الصَّالِحِیْنَ
تو اپنی رحمت سے مجھ کو اپنے نیک بندوں کے زمرے میں لے جانا
وَفِیْ زُمْرَۃِ ٲَوْلِیَائِكَ الْمُتَّقِیْنَ
اپنے پاکباز دوستوں کے ہمراہ
اِلٰی جَنَّاتِكَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
اپنی جنت کی طرف لے جانا اے جہانوں کے پروردگار۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُوْلَ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے اللہ کے رسولؐ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْبَشِیْرُ النَّذِیْرُ
آپ پر سلام ہو اے بشارت دینے اور ڈرانے والے
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا السِّرَاجُ الْمُنِیْرُ
آپ پر سلام ہو اے روشن چراغ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا السَّفِیْرُ بَیْنَ ﷲِ وَبَیْنَ خَلْقِہٖ
آپ پر سلام ہو اے کہ جو اللہ اور اس کی مخلوق کے درمیان سفیر ہیں
ٲَشْھَدُ یَا رَسُوْلَ ﷲِ ٲَنَّكَ كُنْتَ نُوْرًا
گواہی دیتا ہوں اے خدا کے رسول بے شک آپ ایک نور تھے
فِی الْاَصْلَابِ الشّامِخَۃِ، وَالْاَرْحَامِ الْمُطَھَّرَۃِ
بہترین صلبوں اور پاکیزہ رحموں میں
لَمْ تُنَجِّسْكَ الْجَاھِلِیَّۃُ بِٲَنْجَاسِھَا
آپ تک جاہلیت اپنی نجاستوں کے ہمراہ نہیں آئی
وَلَمْ تُلْبِسْكَ مِنْ مُدْلَھِمَّاتِ ثِیَابِھَا
اور نہ ہی جاہلیت کے لباس نے آپ کے جسم کو مس کیا
وَٲَشْھَدُ یَا رَسُوْلَ ﷲِ
گواہی دیتا ہوں اے خدا کے رسولؐ
ٲَنِّیْ مُؤْمِنٌ بِكَ وَبِالْاَئِمَّۃِ مِنْ ٲَھْلِ بَیْتِكَ
یہ کہ میں معتقد ہوں آپ کا اور ان ائمہؑ کا جو آپ کے اہل بیتؑ سے ہیں
مُوْقِنٌ بِجَمِیْعِ مَا ٲَتَیْتَ بِہٖ رَاضٍ مُؤْمِنٌ
جو احکام آپ لائے ان کا یقین کرتا ہوں، ان سے راضی ہوں، ان پر ایمان رکھتا ہوں
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ الْاَئِمَّۃَ مِنْ ٲَھْلِ بَیْتِكَ
گواہی دیتا ہوں کہ آپ کے اہل بیتؑ میں سے جو امامؑ ہیں
ٲَعْلَامُ الْھُدٰی، وَالْعُرْوَۃُ الْوُثْقٰی
وہ ہدایت کی نشانیاں اور خدا کے محکم رشتے
وَالْحُجَّۃُ عَلٰی ٲَھْلِ الدُّنْیَا۔
اور دینا جہان کے لوگوں پر دلیل اور حجت ہیں
اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْہُ اٰخِرَ الْعَھْدِ مِنْ زِیَارَۃِ نَبِیِّكَ عَلَیْہِ وَاٰلِہِ السَّلَامُ
اے معبود! میں نے تیرے نبیؐ کی جو زیارت کی ہے اس کو آخری زیارت قرار نہ دے ان پر اور ان کی آلؑ پر سلام ہو
وَاِنْ تَوَفَّیْتَنِیْ فَاِنِّیْ ٲَشْھَدُ فِیْ مَمَاتِیْ
اگر تو مجھے موت دے تو میں یقیناً موت کے وقت وہی گواہی دوں گا
عَلٰی مَا ٲَشْھَدُ عَلَیْہِ فِیْ حَیَاتِیْ
جو گواہی میں اپنی زندگی میں دیتا ہوں
ٲَنَّكَ ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ
کہ بے شک تو ہی اللہ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتا ہے تیرا کوئی ثانی وشریک نہیں
وَٲَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ
اور یہ کہ حضرت محمدؐ تیرے بندے اور تیرے رسولؐ ہیں
وَٲَنَّ الْاَئِمَّۃَ مِنْ ٲَھْلِ بَیْتِہٖ ٲَوْلِیَاؤُكَ وَٲَنْصَارُكَ
نیز یہ کہ ان کے اہل بیتؑ میں ائمہؑ تیرے ولی، تیرے ناصر
وَحُجَجُكَ عَلٰی خَلْقِكَ، وَخُلَفَاؤُكَ فِیْ عِبَادِكَ
اور تیری مخلوق پر تیری حجت ہیں، تیرے بندوں میں تیرے خلیفہ اور نائب ہیں
وَٲَعْلَامُكَ فِیْ بِلَادِكَ، وَخُزَّانُ عِلْمِكَ
تیرے شہروں میں تیری نشانیاں ہیں، وہ تیرے علوم کے خزینہ دار،
وَحَفَظَۃُ سِرِّكَ، وَتَرَاجِمَۃُ وَحْیِكَ
تیرے رازداں اور تیری وحی کے ترجمان ہیں
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
اے معبود! محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر درود نازل فرما
وَبَلِّغْ رُوْحَ نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ فِیْ سَاعَتِیْ ھٰذِہٖ
اور میری طرف سے تحیت اور سلام پہنچا دے اپنے نبی محمدؐ اور ان کی آلؑ کی روح پر اس وقت
وَفِیْ كُلِّ سَاعَۃٍ تَحِیَّۃً مِنِّیْ وَسَلَامًا
اور ہر وقت میری طرف سے تحیہ وسلام ہو
وَاَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُوْلَ ﷲِ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
آپ پر اے خدا کے رسولؐ، اللہ کی رحمت ہو
لَا جَعَلَہُ ﷲُ اٰخِرَ تَسْلِیْمِیْ عَلَیْكَ۔
اور اس کی برکتیں خدا اس سلام کو آپ پر میرا آخری سلام قرار نہ دے۔
Text source: Mafatih al-Jinan Urdu — duas.co. Please consult a qualified scholar for religious guidance.