اَلسَّلَامُ عَلٰی اٰدَمَ صَفْوَۃِ ﷲِ
سلام ہو آدمؑ پر جو خدا کے برگزیدہ ہیں
Qum
اَلسَّلَامُ عَلٰی اٰدَمَ صَفْوَۃِ ﷲِ
سلام ہو آدمؑ پر جو خدا کے برگزیدہ ہیں
اَلسَّلَامُ عَلٰی نُوْحٍ نَبِیِّ ﷲِ
سلام ہو نوحؑ پر جو خدا کے نبی ہیں
اَلسَّلَامُ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ خَلِیْلِ ﷲِ
سلام ہو ابراہیمؑ پر جو خدا کے دوست خاص ہیں
اَلسَّلَامُ عَلٰی مُوْسٰی كَلِیْمِ ﷲِ
سلام ہو موسٰیؑ پر جو خدا کے کلیم ہیں
اَلسَّلَامُ عَلٰی عِیْسٰی رُوْحِ ﷲِ
سلام ہو عیسٰیؑ پر جو روح خدا ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُوْلَ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسولؐ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَیْرَ خَلْقِ ﷲِ
آپ پر سلام ہو کہ آپ خلق خدا میں بہترین ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا صَفِیَّ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے پسند کردہ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ ﷲِ خَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ
آپ پر سلام ہو اے محمدؐ بن عبد اللہؑ کہ آپ نبیوں کے خاتم ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
سلام ہو آپ پر اے امیر المؤمنینؑ
عَلِیَّ بْنَ ٲَبِیْ طَالِبٍ وَصِیَّ رَسُوْلِ ﷲِ
علیؑ ابن ابی طالبؑ رسولؐ خدا کے وصی
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا فَاطِمَۃُ سَیِّدَۃَ نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ
آپ پر سلام ہو اے فاطمہؑ کہ آپ زنان عالم کی سردار ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمَا یَا سِبْطَیْ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ
سلام ہو آپ دونوں پر کہ آپ نبیؐ رحمت کے دو نواسے
وَسَیِّدَیْ شَبَابِ ٲَھْلِ الْجَّنَۃِ
اور جوانان اہل جنت کے دو سید و سردار ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ
آپ پر سلام ہو اے علیؑ بن الحسینؑ
سِیِّدَ الْعَابِدِیْنَ وَقُرَّۃَ عَیْنِ النَّاظِرِیْنَ
کہ آپ عبادت گزاروں کے سردار اور اہل بصیرت کیلئے آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ
سلام ہو آپ پر اے محمدؑ بن علیؑ
بَاقِرَ الْعِلْمِ بَعْدَ النَّبِیِّ
کہ آپ بعد از نبیؐ علم پھیلانے والے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا جَعْفَرَ ابْنَ مُحَمَّدٍ
آپ پر سلام ہو اے جعفرؑ بن محمدؑ کہ
الصَّادِقَ الْبَارَّ الْاَمِیْنَ
آپ راستگو خوش کردار امانتدار ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُوْسَی بْنَ جَعْفَرٍ الطَّاھِرَ الطُّھْرِ
آپ پر سلام ہو اے موسیٰؑ بن جعفرؑ کہ آپ پاک ہیں پاک شدہ ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عَلِیَّ بْنَ مُوْسَی الرِّضَا الْمُرْتَضی
آپ پر سلام ہو اے علیؑ بن موسیٰؑ کہ آپ رضا والے پسندیدہ ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ التَّقِیَّ
آپ پر سلام ہو اے محمدؑ بن علیؑ کہ آپ پرہیز گار ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ النَّقِیَّ النَّاصِحَ الْاَمِیْنَ
آپ پر سلام ہو اے علیؑ بن محمدؑ کہ آپ باصفا خیر خواہ امانتدار ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ
آپ پر سلام ہو اے حسنؑ بن علیؑ
اَلسَّلَامُ عَلَی الْوَصِیِّ مِنْ بَعْدِھٖ
اور سلام ہو اس امام پر جو ان کے قائم مقام ہوئے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی نُوْرِكَ وَسِرَاجِكَ وَوَلِیِّ وَلِیِّكَ
اے معبود اپنے نور پر رحمت فرما جو تیرا چراغ، تیرے ولی کے وارث
وَوَصِیِّ وَصِیِّكَ وَحُجَّتِكَ عَلٰی خَلْقِكَ
تیرے وصی کے جانشین اور تیری مخلوق پر حجت ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا بِنْتَ رَسُوْلِ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے رسولَ خدا کی دختر
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا بِنْتَ فَاطِمَۃَ وَخَدِیْجَۃَ
آپ پر سلام ہو اے فاطمہؑ زہرا خدیجۃؑ الکبریٰ کی دختر
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا بِنْتَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے امیرؑ کی دخترؑ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا بِنْتَ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ
آپ پر سلام ہو اے حسنؑ و حسینؑ کی دخترؑ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا بِنْتَ وَلِیِّ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے ولئ خداؑ کی دخترؑ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا ٲُخْتَ وَلِیِّ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے ولئ خداؑ کی ہمشیرہ
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا عَمَّۃَ وَلِیِّ ﷲِ
آپ پر سلام ہو اے ولئ خداؑ کی پھوپھی
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا بِنْتَ مُوْسَی بْنِ جَعْفَرٍ
سلام ہو آپؑ پر اے موسٰیؑ بن جعفرؑ کی دختر
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ عَرَّفَ ﷲُ بَیْنَنَا وَبَیْنَكُمْ فِی الْجَنَّۃِ
آپ پر سلام ہوکہ خدا جنت میں ہمارے اور آپ کے درمیان شناسائی کرائے
وَحَشَرَنَا فِیْ زُمْرَتِكُمْ وَٲَوْرَدَنَا حَوْضَ نَبِیِّكُمْ
ہمیں آپ کے گروہ میں اٹھائے ہمیں آپ کے نبیؐ کے حوض کوثر پر وارد کرے
وَسَقَانَا بِكَٲْسِ جَدِّكُمْ
اور ہمیں آپ کے نانا کے جام کے ساتھ سیراب فرمائے
مِنْ یَدِ عَلِیِّ بْنِ ٲَبِیْ طَالِبٍ صَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْكُمْ
علیؑ بن ابی طالبؑ کے ہاتھوں، آپ پر خدا کی رحمتیں ہوں
ٲَسْٲَلُ ﷲَ ٲَنْ یُرِیَنَا فِیْكُمُ السُّرُوْرَ وَالْفَرَجَ
خدا سے سوال کرتا ہوں کہ وہ ہمیں آپؑ لوگوں میں مسرت و خوشحالی دکھائے
وَٲَنْ یَجْمَعَنَا وِاِیَّاكُمْ فِیْ زُمْرَۃِ جَدِّكُمْ مُحَمَّدٍ
اور یہ کہ ہمیں اور آپؑ کو آپ کے نانا محمدؐ کے گروہ میں اکٹھا کرے
وَٲَنْ لَا یَسْلُبَنَا مَعْرِفَتَكُمْ، اِنَّہٗ وَلِیٌّ قَدِیْرٌ
اور ہم سے آپؑ کی معرفت واپس نہ لے کہ وہ حاکم ہے قدرت والا
ٲَتَقَرَّبُ اِلَی ﷲِ بِحُبِّكُمْ، وَالْبَرَائَۃِ مِنْ ٲَعْدَائِكُمْ
میں قرب الہی چاہتا ہوں آپؑ کی محبت اور آپؑ کے دشمنوں سے بیزاری کے ذریعے
وَالتَّسْلِیْمِ اِلَی ﷲِ، رَاضِیًا بِہٖ غَیْرَ مُنْكِرٍ وَلَا مُسْتَكْبِرٍ
ہم خدا کی رضا پر راضی ہو کر بغیر دل تنگ ہونے اور تکبر کے
وَعَلٰی یَقِیْنِ مَا ٲَتٰی بِہٖ مُحَمَّدٌ وَبِہٖ رَاضٍ
اور اس چیز پر یقین سے جو محمدؐ لائے اور اس پر خوش رہ کر
نَطْلُبُ بِذٰلِكَ وَجْھَكَ یَا سَیِّدِیْ اَللّٰھُمَّ
اس طرح ہم تیری توجہ چاہتے ہیں اے ہمارے خدا، اے معبود
وَرِضَاكَ وَالدَّارَ الْاٰخِرَۃَ
میں تیری رضا اور آخرت کی بہتری چاہتا ہوں
یَا فَاطِمَۃُ اشْفَعِیْ لِیْ فِی الْجَنَّۃِ
اے فاطمہؑ حصول جنت میں میری سفارش کریں
فَاِنَّ لَكِ عِنْدَ ﷲِ شَٲْنًا مِنَ الشَّٲْنِ۔
کیونکہ آپ خدا کے ہاں بڑی عزت و شان رکھتی ہیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تَخْتِمَ لِیْ بِالسَّعَادَۃِ
اے معبود میں سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ میرا انجام خوش بختی پر فرما
فَلَا تَسْلُبْ مِنِّیْ مَا ٲَنَا فِیْہِ
میں جس گروہ میں ہوں اسی میں رہنے دے
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔
نہیں کوئی حرکت و قوت مگر وہ جو خدائے بلند و بزرگ سے ملتی ہے
اَللّٰھُمَّ اسْتَجِبْ لَنَا وَتَقَبَّلْہُ بِكَرَمِكَ
اے معبود ہماری دعائیں منظور و مقبول فرما
وَعِزَّتِكَ وَبِرَحْمَتِكَ وَعَافِیَتِكَ
اپنی بزرگی اپنی عزت اپنی رحمت اور اپنی پناہ کے واسطے سے
وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ ٲَجْمَعِیْنَ
خدا حضرت محمدؐ اور ان کی ساری آلؑ پر درود بھیجے اور سلام بھیجے
وَسَلَّمَ تَسْلِیْمًا یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
بہت بہت سلام اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
Text source: Mafatih al-Jinan Urdu — duas.co. Please consult a qualified scholar for religious guidance.